’اڈانی معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں چاہیں گے پی ایم مودی‘، راہل گاندھی کا وزیر اعظم پر شدید حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 6th February 2023, 9:43 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہنڈن برگ-اڈانی تنازعہ پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پیر کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو پرزور انداز میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی پارلیمنٹ میں اڈانی معاملے پر بحث کو ٹالنے کی پوری کوشش کریں گے۔‘‘ یہ بیان راہل گاندھی نے دہلی میں میڈیا اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ملک کو پتہ ہونا چاہیے کہ اڈانی کے پیچھے کون سی طاقت ہے۔ مودی جی پارلیمنٹ میں اڈانی جی پر بحث کو ٹالنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اس کی وجہ آپ جانتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اڈانی معاملے پر بحث ہو اور سچائی سامنے آنی ہی چاہیے۔ جو لاکھوں-کروڑوں کی بدعنوانی ہوئی ہے، اس سے پردہ اٹھنا چاہیے۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’میں حکومت کے بارے میں کافی وقت سے بول رہا ہوں کہ یہ ’ہم دو، ہمارے دو‘ حکومت ہے۔ حکومت ڈری ہوئی ہے اور پارلیمنٹ میں اڈانی جی پر بحث نہیں کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کو اس ایشو پر پارلیمنٹ میں بحث کی اجازت دینی چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کے انفراسٹرکچر پر جو قبضہ کیا گیا ہے، اس کی بھی جانچ ہو اور اڈانی جی کے پیچھے کون سی طاقت ہے وہ بھی ملک کو پتہ چلے۔

واضح رہے کہ ہنڈن برگ ریسرچ کے انکشاف کے بعد کانگریس پارٹی اڈانی معاملے کو لے کر حکومت کے خلاف جارحانہ رخ اختیار کیے ہوئی ہے اور پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کر رہی ہے۔ کانگریس نے اڈانی گروپ کے خلاف ہنڈن برگ کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ یا جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی دیکھ ریکھ میں غیر جانبدارانہ جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کا الزام ہے کہ اس مالی بے ضابطگی میں اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کیے گئے عام لوگوں کے کروڑوں روپے شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔