ڈامور کے بیان پر مودی ملک سے معافی مانگیں: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2019, 12:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍مئی (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے مدھیہ پردیش کے رتلام میں وزیر اعظم نریندر مودی کی انتخابی مہم کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تقسیم کے لئے ذمہ دار محمد علی جناح کی شان میں قصیدہ پڑھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار گمان سنگھ ڈامور کے بیانات کے سلسلے میں مسٹر مودی کو ملک کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے رتلا م کے بی جے پی امیدوار ڈامور نے جناح کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پنڈت جواہر لال نہرو کی جگہ جناح کو وزیر اعظم بنا دیا جاتا تو ملک کے ٹکڑے نہیں ہوتے۔ مسٹر کھیرا نے اس بیان کی مذمت کی اور کہاکہ مسٹرمودی کے ساتھ ہی بی جے پی صدر امت شاہ‘ مرکزی وزیر ارون جیٹلی اور بی جے پی کی اعلی قیادت اس بیان کے لئے ملک سے معافی مانگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ مسٹر ڈامور کے قابل اعتراض بیان کے دو دن بعد ہی مسٹر مودی انکے پارلیمانی حلقہ رتلام پہنچ کر ان کے لئے ووٹ مانگتے ہیں۔یہ سمجھ میں نہیں آتا ہے کہ بی جے پی لیڈر پنڈت نہرو سے نفرت کرکے جناح سے محبت کربیٹھتے ہیں یا جناح کے پیار میں نہرو سے نفرت کرتے ہیں۔ا س ضمن میں انہوں نے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کی ایک کتاب کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بابا صاحب نے لکھا ہے کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ ملک کی تقسیم کے معاملے پر آر ایس ایس اور جناح کے خیالات یکساں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...