مودی کے پارلیمانی حلقہ میں لگے پوسٹر، حکومت  تحفظ فراہم کرے، گھروں میں بیٹیاں ہیں 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2019, 10:09 PM | ملکی خبریں |

 وارانسی10جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) اترپردیش میں مسلسل بڑھ رہی بیٹیوں اور ننھی کلیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات کی مخالفت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں ایک سو سے ز ائد گھروں کے باہر پوسٹر لگا کر حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ بیٹیوں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔ یہ پوسٹر علاقے میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ پوسٹر پر لوگوں نے لکھا ہے کہ حکومت تحفظ دے، گھروں میں بیٹیاں ہیں۔گزشتہ دس دن میں علی گڑھ، ہمیر پور، جالون، گونڈا، بارہ بنکی، کانپور سمیت کئی اضلاع میں نابالغ بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قتل کے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان واقعات کو لے کر جہاں سیاست گرم ہے، وہیں لوگوں میں بھی پولیس انتظامیہ اور حکومت کے خلاف غم و غصہ ہے۔ سابق کونسلر روی کانت وشوکرما نے بتایا کہ علی گڑھ کے واقعہ نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ننھی سی جان کے ساتھ وحشیانہ سلوک ہوا ہے، وہ ہر کسی کو رلادیتا ہے۔ حکومت کے تئیں لوگوں میں غصہ ہے جو پوسٹر میں دکھائی دے رہا ہے۔ پونم شرما نے کہا کہ، حکومت ایسے تو سننے سے رہی، پوسٹر ایک علامتی احتجاج ہے۔ ہمارے گھروں میں بیٹیاں ہے، وہ کیا باہر محفوظ ہیں؟ یہ آج کا بڑا سوال ہے۔ حکومت لوگوں کو بھروسہ دلائے۔ چندریش نے بتایا کہ حکومت نے ”بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ منصوبہ پر کروڑوں روپے خرچ  پھونک ڈالے؛لیکن یہ تمام منصوبہ بندی کاغذ تک ہی محدود ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...