مودی-نتیش قسم کسانوں کی کھاتے ہیں اور دوستی سرمایہ داروں سے نبھاتے ہیں: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2020, 9:28 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ،24؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس جنرل سکریٹری اور پارٹی کے میڈیا سیل انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو پٹنہ میں زرعی بلوں کو لے کر مرکزی حکومت اور حکومت بہار کے خلاف محاذ کھولتے ہوئے کہا کہ مودی جی اور نتیش بابو قسم کسانوں کی کھاتے ہیں اور دوستی مٹھی بھر سرمایہ داروں سے نبھاتے ہیں۔ سرجے والا نے ریاستی کانگریس دفتر صداقت آشرم میں کہا کہ تین سیاہ قوانین کے ذریعہ سے سبز انقلاب کو شکست دینے کی یہ بی جے پی کی سازش ہے۔

بہار کانگریس کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم 'بہار کرانتی سمیلن' میں حصہ لینے پٹنہ پہنچے سرجے والا نے کہا کہ "آج ملک بھر میں 62 کروڑ کسان، مزدور اور 250 سے زائد کسان تنظیمیں ان سیاہ قوانین کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں، لیکن پی ایم نریندر مودی جی اور جے ڈی یو حکومت ملک کو ورغلا رہے ہیں۔" انھوں نے کہا کہ نتیش کمار نے کھیتی کو برباد کرنا شروع کیا اور آج پوری طرح سے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

سرجے والا نے کہا کہ ملک میں کورونا، سرحد پر چین اور کھیتی پر مودی حکومت حملہ آور ہیں۔ کسان مخالف یہ تجربہ نتیش بابو کی قیادت میں سال 2006 میں بہار میں شروع کیا گیا تھا۔ سرجے والا نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ "اگر اناج منڈی، سبزی منڈی نظام یعنی اے پی ایم سی پوری طرح سے ختم ہو جائے گا، تب زرعی پیداوار خرید نظام بھی پوری طرح ختم ہو جائے گا۔ ایسے میں کسانوں کو ایم ایس پی (کم از کم حمایت قیمت) کیسے ملے گی، کہاں ملے گی اور کون دے گا؟"

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ یہ تینوں آرڈیننس وفاقی ڈھانچے پر سیدھے سیدھے حملہ ہیں۔ کھیتی اور منڈیاں آئین کے 7ویں شیڈیول کے تحت علاقائی اختیارات کے شعبہ میں آتے ہیں، لیکن مودی حکومت نے ریاستوں سے رائے لینا تک مناسب نہیں سمجھا۔ زراعت کا تحفظ اور فروغ فطری طور سے ریاستوں کا موضوع ہے، لیکن ان قوانین پر ان کی کوئی رائے نہیں لی گئی۔

علاوہ ازیں کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ نے خبر رساں ادارہ آئی اے این ایس کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ وبا کی آڑ میں مودی حکومت 'کسانوں کی آفت' کو 'سرمایہ داروں کے لیے موقع' کی شکل میں دستیاب کروا کر کسانوں کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے، اسے ملک کے کسان کبھی نہیں بھولیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کسانوں کے حق کی لڑائی پارلیمنٹ سے شروع کر سڑکوں پر لے آئی ہے۔

اکھلیش سنگھ نے مزید کہا کہ کانگریس کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور اس لڑائی کو آخری دم تک لڑے گی۔ 'بہار کرانتی سمیلن' مہم کے لیے منعقد پریس کانفرنس میں کانگریس کے بہار انچارج شکتی سنگھ گوہل، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اکھلیش سنگھ اور کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا بھی موجود رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی تشدد: عمر خالد نے عدالت میں بیان کیا اپنا درد، کہا 'کسی سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا'

 دہلی تشدد معاملہ میں گرفتار عمر خالد اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔ جمعرات کے روز انھیں دہلی ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں انھوں نے پولس پر الزام عائد کیا ہے کہ انھیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

بھٹکل ٹاون میونسپالٹی کے لئے کل جمعرات کو ہونے والے صدر اور نائب صدرکے انتخابات غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی

کل جمعرات 22 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ٹاون میونسپالٹی صدر  اور نائب صدر کے انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگئے ہیں، اس بات کی اطلاع بھٹکل تحصیلدار  روی چندرا نے دی۔

بی کام فائنل میں بھٹکل انجمن کالج کے طلبہ کا شاندار پرفارمینس؛ 50طلبہ نے حاصل کی امتیازی کامیابی

انجمن آرٹس ، سائنس اینڈ کامرس کالج بھٹکل کے بی کام فائنل طلبہ نے اس بار شاندار پرفارمینس پیش کرتےہوئے کالج کا نام روشن کردیا ہے، اس بار پچاس طلبہ نے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے جس میں چھ طلبہ ایسے ہیں جنہوں نے  ایک  سبجیکٹ میں سو میں سو مارکس حاصل کئے ہیں۔