مودی اور ممتا آمنے سامنے، نیتا جی کی وراثت پر رسہ کشی، وزیراعظم نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو ’پراکرم دیوس‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 11:27 AM | ملکی خبریں |

کولکاتہ،24؍جنوری(ایس او نیوز؍ایجنسی) بنگال کے اسمبلی الیکشن سے قبل نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125؍ ویں  سالگرہ  کے سیاسی استحصال کی بھر پور کوشش کی گئی۔ سنیچر کو وزیراعظم کولکاتا پہنچے جہاں انہوں نے نیتا جی  کے یوم پیدائش کو پراکرم دیوس کے طور پر منانے کا اعلان کیا  اور دعویٰ کیا کہ  ان کی حکومت  مضبوط ہندوستان کے نیتاجی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کررہی ہے۔ دوسری جانب ممتا بنرجی نے مودی کے پروگرام سے چند گھنٹے قبل ایک شاندار ریلی کرکے خود کو نیتاجی کا اصل جانشین باور کرانے کی کوشش کی ۔ 

 وزیراعظم کی موجودگی میں ممتا کی توہین:   شام کے وقت کولکاتا کے وکٹوریہ میوزیم میں  نیتاجی سبھاش چندر بوس کے حوالے سے منعقدہ مرکزی حکومت کے ایک پروگرام میں اس وقت بدمزگی پھیل گئی جب وزیراعظم کے ساتھ اسٹیج پر موجود وزیراعلیٰ ممتا بنرجی تقریر کیلئے ڈائس پر پہنچیں۔ ان کے ڈائس پر پہنچتے ہی ’’جے شری رام‘ ‘کے نعر ے بلند ہونے لگے۔واضح رہے کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی ریلیوں میں جے شری رام کے  نعرے بلند کئے جاتے ہیں۔ اُس وقت اسٹیج پر وزیراعظم   کے علاوہ گورنر جگدیپ دھنکر بھی موجود تھے۔ حالیہ کھ عرصے  میں یہ گنے چنے مواقع میں سے ایک تھا جب ممتا بنرجی وزیراعظم کے ساتھ ایک ہی اسٹیج پر نظر آئیں۔ جے شری رام کا نعرہ بلند ہوتے ہی ممتا نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں بلاکر میری بے عزتی مت کیجئے، یہ کوئی سیاسی پروگرام نہیں  ہے۔ اگر آپ کسی کو حکومت کے پروگرام میں  بلارہے ہو تو اس کی بے عزتی نہیں کرنی چاہئے۔‘‘ نعروں  کے بیچ  انہوں نے سخت برہمی کااظہار کرتےہوئے بھیڑ سے تہذیب کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور پروگرام میں شرکت کیلئے مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے احتجاجاً  تقریر نہیں کی اور ’جے بنگلہ، جے ہند‘ کا نعرہ بلند کرتے ہوئے پیچھے ہٹ گئیں۔  

نیتا جی کے خوابوں کو پورا کررہے ہیں،مودی:  بعد میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ’’ نیتا جی نے ایک مضبوط ہندوستان کا خواب دیکھاتھا  ۔ لائن آف کنٹرول سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) تک ہم انہیں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’جس طرح نیتا جی نے کہا تھا کہ ’’آزاد ہندوستان‘‘کی امید کوئی نہیں چھوڑ سکتا،اسی طرح  بھارت کوآتم نربھر بننے سے بھی کوئی نہیں روک سکتا۔ 

ممتا بنرجی کی شاندار ریلی:  اس سے قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں ایک شاندار ریلی نکالی۔ نیتا جی  کی ۱۲۵؍ ویں سالگرہ کے حوالے سے  شیام بازار سے ریڈ روز تک نکالی گئی اس پدیاترا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ممتا بنرجی نے ہندوستان کیلئے 4؍ دارالحکومتوں کی وکالت کی۔  انہوں نے یاد دلایا کہ انگریزوں  کے دور میں  کولکاتا ہندوستان کا دارالحکومت ہوتاتھا۔ ا نہوں نے  نیتاجی سبھاش چندر کو خراج عقیدت پیش کرتے  ہوئے مطالبہ کیا کہ 23؍ جنوری کو قومی تعطیل قرار دیا جائے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...

پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری، پٹریوں پر احتجاج کے سبب کئی ٹرینیں متاثر

  پنجاب میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور بدھ کو کسان ریاست کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے، جس سے کم از کم 35 ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔ خیال رہے کہ کسانوں نے 13 فروری سے مرکز کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت سمیت دیگر مطالبات پر شمبھو کے نزدیک بین ریاستی سرحد پر ...