مودی نے قومی سلامتی پر جھوٹ بول کر معاشی سلامتی کو نظر انداز کیا: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 9:18 PM | ریاستی خبریں |

رائچور،19؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم مودی جہاں بھی جاتے ہیں، ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں اورقومی سلامتی پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں اور اسی سبب انہوں ملک کی معاشی سلامتی کو یکسر نظر انداز کیا۔

کرناٹک میں لوک سبھا کی 14 سیٹوں پر 23 اپریل کو ہونے والی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کانگریس کے امیدواروں کے حق میں یہاں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نےکہا کہ نریندر مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے پر اپنے بے جا اور گمراہ کن دلائل سے ملک کے عام آدمی کو دھوکہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا،’قومی سلامتی کیا ہے؟.... اس تعلق سے نریندر مودی نے جھوٹ بولا ہے اور معاشی محاذ پر ان کے فیصلے تباہ کن ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں (مودی) نے ‘اشیا و خدمات ٹیکس‘ (جی ایس ٹی) کو مجرمانہ طریقوں سےنافذ کیا ہے جو ایک المیہ ثابت ہوئی ہے۔ ان انتخابات کے بعد کانگریس کے برسراقتدار آنے پر مودی حکومت کے مدت کار میں کی گئی غلطیوں کی اصلاح کی جائے گی۔ مودی نے بڑے صنعتی گھرانوں کو سہارا دیا اور چھوٹے کسانوں، کاروباریوں اور غریب عوام کا بالکل خیال نہیں کیا‘۔

فضائیہ کے بالا کوٹ ایئر اسٹرائک پر بار بار مودی حکومت کے دعوؤں اور بی جے پی پر اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے راہل گاندھی نےکہا کہ اب ہندوستان کو ایک مضبوط معیشت کی ضرورت ہےتاکہ سماج کے سب سے نچلے طبقے کے عوام کو مدد ملے۔

انہوں نے کہا،’کانگریس نے پانچ ریاستوں کی اسمبلی انتخابات میں فاتح رہی ۔کرناٹک میں جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) اور کانگریس کی اتحادی حکومت نے ثابت کر دیاہے کہ کس طرح مضبوط معیشت اور سماج کے غریب طبقوں کی مدد کی جانی چاہیے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش، پنجاب اور راجستھان میں اقتدار میں آتے ہی ہم نے کسانوں کا قرض معاف کرنے کا اپناوعدہ وفا کر دیا۔ محض کرناٹک میں ہی 40 ہزار کروڑ روپیے کا قرض معاف کیا جارہا ہے‘۔

انہوں نے مودی کی اس بات کی تنقید کرتے ہوئے کہ کانگریس اس بڑے رقم والے قرض کو معاف کرنے کے لیے پیسہ کہاں سے لائے گی؟ جواب دیا،’ہم امبانی اور میہول چوکسی سے پیسے لیں گے۔ ان جیسے کچھ مالدار افراد نے بینکوں کو چونا لگایا(نقصان پہنچایا) ہے اور ملک سے فرار ہوگئے ہیں۔ میں یہاں جھوٹ بولنے نہیں آیا ہوں‘۔

کانگریس کے صدر نے کہا کہ ملک کے عوام نے اب محسوس کر لیا ہے کہ مودی ہمیشہ جھوٹے وعدے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ملک کے کسی بھی خطے میں چلے جاؤ اوار ’چوکیدار‘کا لفظ بولو تو ہر آدمی کہے گا کہ ’چور ہے‘۔ مودی نےتو ملک کے غریب عوام اور چھوٹے کاروباریوں کی کمر توڑ دی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں ’نیائے یوجنا‘ کی بات کی ہے جو مبنی بر حقیقت ایک منصوبہ ہے اور مودی کی طرح جھوٹ کا پلندہ نہیں ہے۔ ہر غریب خاندان کو ہر سال 72،000 روپے ملیں گے اور اس سے ملک کےکم از کم پانچ کروڑ غریب خاندانوں کی سطحِ زندگی بلند ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...