مودی نے کارپوریٹ سرمایہ کاروں سے ہاتھ ملایا ہے: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th June 2022, 12:40 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،13؍جون (ایس او نیوز) اپوزیشن لیڈر وسابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سبسیڈی اسکیموں کو بند کرکے کارپوریٹ سرمایہ کاروں کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔

ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے سدارامیا نے یہ الزام لگایا اور کہا کہ اقتصادی امور سے جانکاری رکھنے والوں کو اچھی طرح معلوم ہے کہ سبسیڈی اداکرنے سے اقتصادیت کو فروغ ملے گا لیکن مودی حکومت اور آر ایس ایس کے حامیوں کو اس کا اندازہ نہیں ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ عوام کے پاس روپیہ نہ ہو۔

انہو ں نے بتایا کہ مودی حکومت نے زرعی قوانین کے ذریعہ شعبہئ زراعت کو بھی ادانی، امبانی ودیگر سرمایہ کاروں کے حوالے کرنے کی سازش رچی تھی لیکن کسانوں کے زبردست احتجاج اور متحدہ کوششوں کی بدولت مودی حکومت کو متنازعہ قوانین کو واپس لینا پڑا۔

انہو ں نے بتایا کہ مودی کی حکومت میں کووِڈ کے دو سال کے سوائے مسلسل سبسیڈی کو ختم کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریزروبینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی جانکاری کے مطابق 2012ء تا 2013-14جی ڈی پی کی شرح 2.2تا 2.4فیصد تک سبسیڈی دی جاتی تھی لیکن اب یہ تناسب 1فیصد تک گھٹ گیا ہے۔

سدارامیا نے بتایا کہ مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد 8سال کے دوران ملک کا قرضہ 102لاکھ کروڑ زیادہ ہوگیا ہے۔ 2014ء میں ملک کے ہر شخص کے سرپر 57ہزار روپئے کا قرضہ تھا۔ جواب بڑھ کر 1.70لاکھ روپئے ہوگیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ، یوروپ، آسٹریلیا، جاپان اور نیوزی لینڈ جیسے ممالک میں عوام کو دی جارہی سبسیڈی کی طرز پر ہندوستان میں بھی سبسیڈی دی جائے تاکہ عوام کی زندگی میں سدھار ہوسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔