مودی ہی ہیں جو ملک مخالف کام کررہے ہیں: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2019, 11:44 PM | ملکی خبریں |

کنور،17؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے کانگریس کو ملک مخالفین کا حامی قرار دینے سے متعلق الزام پر بدھ کے روز جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مودی ہی ہیں جو ملک مخالف کام کر کے ملک کو تقسیم کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ اس بار لوک سبھا انتخابات میں تین بڑے مسائل ہیں، تباہ معیشت اور بے روزگاری، کسانوں کی خود کشی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بدعنوانی۔

راہل گاندھی نے شمالی مالابار کے مشترکہ جمہوری مورچہ (یو ڈی ایف) کے رہنماؤں کے ساتھ یہاں منعقد ہ جلسے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں دعوی کیا کہ کانگریس اور اس کے اتحادی اس الیکشن میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مرکز میں اگلی حکومت قایم کریں گے۔ انہوں نے مودی کے کانگریس پر ملک مخالفین کا حامی هونے کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ وزیر اعظم (مودی) ہی ہیں جو قوم کو تقسیم کرنے والے کام کر کے ملک مخالف کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو بہانے بازی بند کرنی چاہئے اور بے روزگاری، زراعت کے ٹھپ ہونے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد حکومت کے کرپشن پر اپوزیشن کے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ " ملک پر حملہ کرنے والی قوتوں کے خلاف لڑنے میں ہمارا بے مثال ریکارڈ ہے۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں نے پنجاب اور شمال مشرقی ریاستوں میں ماؤنواز باغیوں اور دہشت گردوں جیسے باغیوں کے حملوں میں اپنی جان گنوائی ہيں"۔

اس اجلاس میں کانگریس لیڈر مکل واسنک، کے سی وینو گوپال، امن چنڈی، ریاستی کانگریس صدر ملاپلي رام چندرن، یوڈی ایف امیدوار کے سدھاكرن اور راج موہن انیتھن اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...