نیپال کو ہرسال 20لاکھ ٹن ایندھن کی فراہمی مودی نے جنوبی ایشیا کی پہلی عالمی پائپ لائن کا افتتاح کیا

Source: S.O. News Service | Published on 11th September 2019, 11:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیرا عظم کے پی شرما اولی نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے موتیہاری-املیکھ گنج پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا جو جنوبی ایشیا کی پہلی عالمی پائپ لائن ہے - مودی نے اس موقع پر کہا کہ اس پائپ لائن کے ذریعے ہر سال نیپال کو 20لاکھ ٹن ایندھن کی سپلائی کی جا سکے گی- اس پائپ لائن سے نیپال کے عوام کو مدد ملے گی- انہوں نے اس بات پر اطمینان ظاہر کیا کہ اس منصوبے کی وجہ سے نیپال میں ایندھن کی قیمت کم ہوگی- مسٹر اولی نے اپنے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری طور پر تخفیف کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ نیپال آئل کارپوریشن نے آج سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو-دوروپئے کی تخفیف کر دی ہے - انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے دونوں ملکوں کے باہم تعلقات کو نئی جہت ملے گی-انہوں نے مودی کو جلد از جلد نیپال کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان باہم تعلقات اور انحصار کو فروغ دے گا- یہ تجارت کے شعبے میں تعلقات کی بہترین مثالوں میں سے ایک ہے - انہوں نے کہا کہ خوشحال نیپال بنانے کے لئے وہ وزیر اعظم ہند کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں -مودی نے اولی کی دعوت پرخوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلد نیپال کا دورہ کرنا چاہیں گے - دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دہائیوں پرانا رشتہ ہے - فی الحال اعلیٰ سطحی سیاسی تعلقات بھی بڑھے ہیں - انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں چار مرتبہ نیپال کا دورہ کرچکے ہیں - دونوں ملکوں کے مشترکہ منصوبوں کو جلد از جلد نافذ کرنا دونوں حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے - وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان-نیپال کے تعلقات کو نئی بلندی تک لے جانے کے لئے ایک بڑا ایجنڈہ تیار کیا گیا ہے - انہوں نے کہاکہ میں نیپال کی ترقی اور خوشحالی حاصل کرنے کی سمت میں ہندوستان کے پابند عہد ہونے کو دہراتا ہوں -اولی نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنے آپ میں انوکھا ہے - متعینہ وقت سے پہلے مکمل کئے گئے اس منصوبے سے وقت اور پیسے کی لاگت میں کمی آئے گی، اس سے سڑک پر نقل و حمل (ٹرانسپورٹ)کا بوجھ کم ہوگا اورپٹرولیم ہندوستان سے نیپال لے جانے کے دوران ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی-

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...