’مودی حکومت کے تکبر نے پارلیمانی نظام کو منہدم کر دیا‘، پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو لے کر تنازعہ پر کھرگے کا رد عمل

Source: S.O. News Service | Published on 26th May 2023, 12:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26/مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کے تکبر نے پارلیمانی نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کھڑگے نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’’مودی جی! پارلیمنٹ عوام کے ذریعہ قائم جمہوریت کا مندر ہے۔ عزت مآب صدر کا عہدہ پارلیمنٹ کا پہلا جز ہے۔ آپ کی حکومت کے تکبر نے پارلیمانی نظام کو منہدم کر دیا ہے۔ 140 کروڑ ہندوستانی جاننا چاہتے ہیں کہ ہندوستانی صدر سے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کا حق چھین کر آپ کیا ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

کھرگے کا تبصرہ کانگریس سمیت 19 اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ مشترکہ طور سے افتتاح کے بائیکاٹ کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔ 19 پارٹیوں نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کہا کہ جب پارلیمنٹ سے جمہوریت کی روح کو نچوڑ لیا گیا ہے تو ہمیں ایک نئی عمارت کی کوئی اہمیت نہیں نظر آتی، اور ہم نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کا بائیکاٹ کرنے کے اپنے اجتماعی فیصلہ کا اعلان کرتے ہیں۔

اس درمیان نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح پر جاری تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ نئی پارلیمنٹ کا افتتاح پی ایم مودی کی جگہ صدر جمہوریہ سے کرانے کے مطالبہ کو لے کر عدالت عظمیٰ میں عرضی داخل کی گئی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ لوک سبھا سکریٹریٹ، انڈین یونین، وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے اور اس کا احترام نہیں کیا جا رہا ہے۔

ایڈووکیٹ سی آر جیا سوکن کے ذریعہ داخل عرضی میں کہا گیا ہے کہ 18 مئی کو لوک سبھا سکریٹریٹ کے ذریعہ جاری بیان اور نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے بارے میں لوک سبھا جنرل سکریٹری کے ذریعہ جاری کیا گیا دعوت نامہ فطری انصاف کے بنیادی اصولوں پر عمل کیے بغیر اور آئین کے شق 21، 79، 87 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک: کانگریس نے نہیں بی جے پی حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھائے، نتائج آنے سے چند گھنٹے قبل لیا گیا فیصلہ

 کرناٹک میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ کو لے کر کافی شور و غوغا ہے اور اس کے لیے مفت بجلی کی ضمانت دے کر نرخوں میں اضافہ کرنے پر کانگریس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ دراصل سابقہ ​​بی جے پی حکومت نے لیا تھا، ...

اب سری نگر کے ایک اسکول میں ’حجاب‘ پر ہنگامہ، عبایا پہنے طالبات کو نہیں دی گئی انٹری، مخالفت شروع

کرناٹک اور ملک کی کچھ دیگر ریاستوں میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے اور اب سری نگر میں بھی ایک اسکول نے حجاب پر سخت پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں ایک پرائیویٹ ہایر سیکنڈری اسکول انتظامیہ نے عبایا پہن کر آنے والی طالبات ...

اڈیشہ ٹرین حادثہ: 86 لاشوں کی اب تک نہیں ہو سکی شناخت، دعویدار ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کا کر رہے انتظار

اڈیشہ میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹریپل ٹرین ایکسیڈنٹ کے چھ دن بعد بھی کئی ایسی لاشیں ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کئی فیملی اپنے لاپتہ رشتہ داروں کی تلاش میں اسپتالوں اور مردہ خانوں کی خاک بھی چھان رہے ہیں۔

مہاراشٹر: کولہاپور میں تشدد کے بعد 36 افراد گرفتار، انٹرنیٹ خدمات معطل، دفعہ 144 نافذ

مہاراشٹر کے کولہاپور میں تشدد کے بعد پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے گزشتہ 36 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 5 نابالغ ہیں۔ انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کر دی ہے اور حالیہ واقعے کے بارے میں افواہوں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔

’حکومت نے بات نہیں مانی تو نتائج خطرناک ہوں گے‘، پہلوانوں کی تحریک پر مہاویر پھوگاٹ کا بیان

)ڈبلیو ایف آئی چیف اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کی اب تک گرفتاری نہ ہونے سے ناراض پہلوانوں نے اپنا مظاہرہ بھلے ہی ختم کر دیا ہے، لیکن انھوں نے تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پہلوانوں اور مرکزی حکومت کے درمیان رسہ کشی کا ماحول ہے، لیکن گفت و شنید کا سلسلہ شروع ہو ...