مودی کا دماغ مسلمانوں کے خلاف لیکن سی اے اے ہر ہندوستانی کے خلاف: اروندھتی رائے

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2020, 12:33 AM | ملکی خبریں |

جے پور،22/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) جے پور کے شاہین باغ کے نام سے مشہور شہید ی یادگار پر شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا کہ مودی حکومت کا دماغ صرف مسلمانوں کے خلاف کام کرتا ہے لیکن شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کا پورا عمل ہندوستانی عوام کے خلاف ہے-

مظاہرین سے اپنے تجربات کوشیئر کرتے ہوئے اروندتھی رائے نے کہا کہ انہوں نے خود آسام کا حال دیکھا ہے، وہاں بی جے پی حکومت نے یہ سوچ کر سی اے اے لاگو کیا کہ یہ وہاں کے مسلمانوں کے خلاف ہے لیکن آخر میں وہ وہاں کے غیر مسلموں کے خلاف ثابت ہوا- انہوں نے کہا کہ یہ قانون بنیادی طور پر غریب عوام کے خلاف ہے- انہوں نے کہا کہ این آر سی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی شہریت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں -

اس موقع پر اروندتھی نے مظاہرین کے حوصلہ اور جذبہ کی زبردست تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مظاہرہ کی آواز پورے عالم میں گونج رہی ہے- رائے نے کہا ”ہمیں منٹوں کے اندر ایک دوسرے کی مدد کے لئے جمع ہو جانا چاہئے- اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ہمیشہ سڑکوں پر ہی جمع رہیں لیکن ہمارا دماغ سڑک پر ہونا چاہئے-آپ جب صرف اپنے لئے لڑتے ہیں تو وہ انصاف کی لڑائی نہیں ہوتی بلکہ جب آپ دوسروں کے لئے لڑتے ہیں تب وہ انصاف کی لڑائی ہوتی ہے-“

بی جے پی کی ٹرول آرمی اور میڈیا چینل کے ان دعوؤں کو خارج کرتے ہوئے کہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف صرف مسلمان احتجاج کر رہے ہیں اروندھتی رائے نے کہا کہ”ایسا بالکل نہیں ہے اس قانون کے خلاف ہندو، مسلمان، سکھ،عیسائی سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور سب ایک دوسرے کے لئے لڑ رہے ہیں -“

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...