مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے: بھوپیش بگھیل

Source: S.O. News Service | Published on 23rd June 2022, 11:57 AM | ملکی خبریں |

رائے پور؍نئی دہلی،23؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ مودی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ بی جے پی ملک میں ریزرویشن اور نوکریوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف آج نئی دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بگھیل نے کہا کہ ’’نوجوان ملک میں موجودہ صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔ مرکزی حکومت کانگریس سے خوفزدہ ہے۔ کارکنوں کو ان کے دفاتر جانے سے روکا جا رہا ہے۔

بھوپیش بگھیل نے کہا کہ بی جے پی کو خطرہ صرف کانگریس اور راہل گاندھی سے ہے، راہل گاندھی کسانوں، نوجوانوں، دلتوں کی لڑائی لڑتے ہیں، اسی لیے مرکز کی بی جے پی حکومت دبانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور چھتیس گڑھ کے لوگ راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ای ڈی کی کارروائی پر راہل گاندھی پر تشدد کرنے کا الزام لگایا۔ اس موقع پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی سمیت تمام ریاستوں کے کانگریس ایم ایل ایز شامل تھے۔

اگنی پتھ اسکیم پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔ چار سال کے بعد بی جے پی ریٹائرڈ نوجوانوں کو اپنے دفتر میں چپراسی کے طور پر رکھنا چاہتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھوپیش بگھیل نے بی جے پی پر ریزرویشن اور نوکریاں ختم کرنے کا بھی الزام لگایا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...