چوہان نے مودی حکومت کو بتایا سب سے بدعنوان، کہا حکومت کی کارکردگی خراب اور قابل مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th April 2019, 8:57 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،13؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر پرتھوی راج چوہان نے نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اسے ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بدعنوان حکومت بتایا اور کہا کہ اس کا کارکردگی خراب اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بی جے پی قیادت حکومت پر غداری قانون کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کانگریس چاہتی ہے کہ لوگ غداری اور حکومت کی مخالفت کرنے کے درمیان فرق کو سمجھیں۔چوہان نے دعوی کیا کہ اب لوگوں میں خوف ہے کہ آمریت پسند مودی حکومت اگر اقتدار میں رہتی ہے تو ہندوستانی جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔ مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی نے بتایا کہ 2014 میں مودی نے بدعنوانی سے پاک حکومت کا وعدہ کیا تھا۔چوہان نے کہاکہ 2014 میں مودی تشہیری مہم شروع ہونے سے پہلے ہی فاتح کے طور پر ابھرے تھے۔یو پی اے دو کے خلاف بدعنوانی کے کئی الزامات لگائے گئے جن پر لوگوں نے یقین کیا۔کئی الزام من گھڑت گئے تھے۔ہم مؤثر طریقے سے اپنا دفاع نہیں کر پائے۔انا ہزارے تحریک نے بھی ہمارے خلاف ماحول تیار کیا۔ مودی کا بدعنوانی سے پاک حکومت کا وعدہ انتہائی اہم تھا کیونکہ کئی لوگوں نے انہیں اقتدار میں لانے کے لئے ووٹ کیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایاکہ لیکن اگر آپ ان کا ٹریک ریکارڈ دیکھیں گے تو یہ بہت خراب اور قابل مذمت ہے۔مودی حکومت ہندوستان کی تاریخ کی سب سے بدعنوان حکومت ہے۔چوہان نے کہاکہ لوگوں کو اب سمجھ میںآ گیا ہے کہ ان لوگوں نے ایسے وعدے دے کر ان سے جھوٹ بولا ہے جنہیں پورا کرنے کی ان کی منشا ہی نہیں تھی انہوں نے کہاکہ مودی کی کارکردگی اس بار کی تشہیر کا ایجنڈا ہے۔لیکن ترقی کے وعدوں پر ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔اس لیے انہوں نے اپنی توجہ قومی سلامتی اور کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف پروپیگنڈے پر مرکوز کر دیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...