مودی سرکار کا اعلان؛ وبائی دور میں غر بیوں کیلئے دو ماہ میں ’پانچ کیلو‘ ملے گا مفت راشن

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2021, 10:58 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 24؍ اپریل(ایس او نیوز؍ایجنسی)کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے روزانہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آرہے ہیں۔ پچھلے دو دن سے ملک میں اتنے زیادہ کیسز سامنے آئے جو آج تک کسی بھی ملک میں سامنے نہیں آئے ہیں۔ اس انفیکشن کی لہر کو روکنے کے لئے حکومتیں کام کر رہی ہیں۔ وبا کے اس دور میں غریبوں کو کھانے پینے کی چیزوں کی پریشانی سے بچانابھی لازمی ہے، مرکزی حکومت نے اس کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سال گزشتہ والی اسکیم کے تحت ایک بار پھر مرکزی سرکار نے غریبوں کو مفت میں راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پردھان منتری منصوبہ کے تحت مرکزی حکومت مئی اور جون 2021 کے مہینوں میں غریبوں کو مفت راشن فراہم کرے گی۔ واضح ہو کہ اس اسکیم کے تحت دو ماہ میں ’پانچ کیلو‘راشن دیئے جائیں گے۔اس سے تقریبا 80 کروڑ افرادکو مفت راشن حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ گذشتہ سال حکومت نے کورونا دور میں غریبوں کو مفت میں راشن فراہم کیا تھا۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت ہند نے 80 کروڑ فائدہ اٹھانے والے افراد کو مفت میں راشن مہیا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ غریبوں کا بھی خیال رکھا جائے، ان کے لئے دو ماہ میں پانچ کیلو راشن مفت میں دیئے جائیں۔مرکزی حکومت کے اس اسکیم کے تحت تقریبا 26 ہزار کروڑ روپئے خرچ ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...