سوشل میڈیا پر کنٹرول کیلئے مودی سرکار کے قوانین جمہوریت کیلئے خطرہ

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 12:06 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سوشل میڈیا اور اووَر دی ٹاپ(او ٹی ٹی) پلیٹ  فارمس کو کنٹرول کرنے  کے مودی حکومت کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے  ریاستی وزیرستیج پاٹل  نے  ان قوانین کو آمرانہ اور جمہوریت کیلئے  خطرہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ان قوانین  کے خلاف سماجی سطح پر پہلے ہی آوازیں بلند ہورہی ہیں۔ا لزام ہے کہ مودی حکومت  ان ضوابط کے ذریعہ سوشل میڈیا پر موجود اس متبادل میڈیا کے پر کترنا چاہتا ہے جو حکومت پر تنقیدیں کرتے ہیں۔   ریاستی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) ستیج پاٹل نے  ان قوانین کو لوگوں کے ذاتی معاملات میں مداخلت سے تعبیر کرتے ہوئے ان کی پوری شدت سے مخالفت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ستیج پاٹل کے مطابق’’حکومت کے اس اقدام  کے خلاف پوری شدت سے اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ اس جمہوری ملک کے عوام ایسے آمرانہ ضوابط کو قطعی قبول نہیں کرسکتے۔‘‘ ریاستی وزیر نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت کچھ بیوروکریٹ یہ طے کریں گے کہ میڈیا میں کیا چھپنا چاہئے اور کیا نہیں،یہ ذرائع ابلاغ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ انہوں  نے امید ظاہر کی کہ ’’ایسے احکام کورٹ میں ایک منٹ کیلئے بھی ٹھہر نہیں سکیں گے۔‘‘کولہاپور سے کانگریس کے رکن اسمبلی ستیج پاٹل نے ٹول کٹ معاملے میں  دشاروی کی گرفتاری کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ پورا معاملہ ان لوگوں کی آواز دبانے کا عمل تھاجوآزادی ٔ اظہار رائے کے اپنے حق کا استعمال کررہے ہیں۔ دشا روی کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے حال ہی میں عدالت نے بھی سخت تبصرے کئے ہیں اور کہا ہے کہ محض حکمراں کی اناکی تسکین کیلئے کسی کو جیل میں نہیں ڈالا جاسکتا۔ 

 یاد رہے کہ مرکزی حکومت نے25؍ فروری کو سوشل میڈیا اور او ٹی ٹی پلیٹ فارم کو ریگولیٹ کرنے  کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ان ضوابط کے مطابق  سوشل میڈیا ویب سائٹس کو جن میں فیس بک اور  ٹویٹر شامل ہیں  نیزاو ٹی ٹی پلیٹ فارمس کو  ان مشمولات کو 36؍ گھنٹے کے اندر ہٹانا ہوگا جن کی نشاندہی حکام کی جانب سے کی جائے گی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس کو اس بات کیلئے بھی پابند کیا گیا  ہے کہ ایسے پوسٹ  جنہیں انتظامیہ ملک مخالف یا  ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ محسوس کرتی ہیں،  ا ن کے بارے میں انہیں بتانا ہوگا کہ انہیں پہلی مرتبہ کس نے شیئر کیاتھا۔ اس کے علاوہ ہر ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ شکایات کے ازالے کیلئے ایک افسر تعینات کرے جو ہندوستان میں مقیم ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...