مودی حکومت کا تکبر اور دوستوں سے محبت، ہندوستان میں مسائل کے ذمہ دار: راہل گاندھی

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 1:11 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) پارلیمنٹ میں لگاتار کسانوں اور عوام کے حق میں آواز اٹھا رہے کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ملک کو مسائل در پیش ہیں اس کی وجہ مودی حکومت کا تکبر اور دوستوں سے محبت ہے۔ خیال رہے کہ راہل گاندھی اکثر وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ چند امیر گھرانوں کے مفاد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ ’دوستوں سے مخبت‘ کا استعمال کر کے انہوں نے انہی چند صنعت کاروں کی جانب اشارہ کیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’مہنگائی، بے روزگاری، زرعی بحران، چین کے قبضے- سب کی جڑ ایک ہی ہے- مودی حکومت کا تکبر، دوستوں سے محبت اور ناکامی۔‘‘ راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کے ساتھ ہی، ہم کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ جن (عوام) کے من کی بات سن رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی جب سے برسراقتدار آئے ہیں وہ ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ سے خطاب کرتے ہیں۔ اس پر حزب اختلاف کی جانب سے ان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ وہ صرف اپنے من کی بات کرتے ہیں اور عوام کے دل کی آواز نہیں سنتے۔

قبل ازیں ایک اور ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا، ’’زرعی ناانصافی پر میں نے پارلیمنٹ میں سوال کئے۔ پہلا، کیا شہید کسانوں کو معاوضہ ملے گا؟ دوسرا، کیا حکومت ایم ایس پی پر غور کر رہی ہے؟ تیسرا، کورونا سے کھیتی پر کیا اثر پڑا؟ پہلے دو سوال وہ کھا گئے اور تیسرے کا یہ جواب دیا۔ 'وبائی بیماری کے دوران کاشتکاری آسانی سے جاری رہی!' کیا مذاق ہے!

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...