مودی حکومت بینکنگ نظام کو تباہ و برباد کرنا چاہتی ہے: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2020, 9:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی انٹرنل ورکنگ گروپ کی سفارش کے تحت کارپوریٹ گھرانوں کو بینک کھولنے کی اجازت دینے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کی محنت کی کمائی پر صنعت کاروں کا قبضہ ہو جائے گا۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت آر بی آئی کے انٹرنل ورکنگ گروپ کی بڑے دھنہ سیٹھوں اور چنندہ صنعتکاروں کو بینک کھولنے کی اجازت دینے کی سخت مخالفت آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر رگھورام راجن اور ڈاکٹر ورل آچاریہ نے بھی کی ہے۔

رندیپ سرجے والا نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اس طرح کی تجویز کی مخالفت کرتی ہے اور ایسے کسی اقدام کو مفاد عامہ کے لیے خطرناک مانتی ہے۔ بینکنگ نظام کو مٹھی بھر دھنہ سیٹھوں کو سونپ دیا گیا تو گزشتہ 50 سال سے بینکنگ نظام کو عام آدمی، کسان اور غریب تک پہنچانے کی تمام کوششیں پوری طرح بے کار ہو جائیں گی۔

پریس کانفرنس میں موجود کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی کے وقت بھی ریزرو بینک آف انڈیا کا غلط استعمال کیا اور اب بھی یہ حکومت آر بی آئی کا ایک کٹھ پتلی کی طرح غلط استعمال کر رہی ہے اور کانگریس اس طرح کے اقدام کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...