مودی حکومت کی کھرب پتیوں کے لیے بیٹنگ، عوام کمر توڑ مہنگائی سے دو چار، پرینکا گاندھی کا کرکٹ کی زبان میں حملہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 10:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں واقع موٹیرا کرکٹ گراؤنڈ کا نام نریندر مودی اسٹیڈیم رکھے جانے کے ایک دن بعد گھریلو گیس سلنڈر کے داموں میں اضافہ ہونے پر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی حکومت پر کرکٹ کی زبان میں حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ مودی حکومت میدان کے دونوں سروں سے اپنے کھرب پتی دوستوں کے لیے بیٹنگ کر رہی ہے اور عوام کو مہنگائی سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

رینکا گاندھی نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’گزشتہ تین مہینوں میں گھریلو گیس سلنڈر پر 200 روپے کا اضافہ ہوا۔ پٹرول ڈیزل سنچری مارنے کی طرف بڑھ چکے ہیں۔ معیشت کے دونوں سروں سے کھرب پتی دوستوں کے لیے بیٹنگ کرنے والی مودی حکومت کی پِچ عام لوگوں کے لیے کمر توڑ مہنگائی سے بھری ہوئی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 24 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں آج یعنی کہ 25 فروری سے نافذ ہو گئیں۔ ایل پی جی گیس کے دام رواں ماہ تیسری مرتبہ بڑھائے گئے ہیں اور 21 دنوں میں تقریباً 100 روپے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کے بعد بغیر سبسڈی والا 14.2 کلوگرام کا سلنڈر اب 769 روپے سے بڑھا کر 794 روپے کا کر دیا گیا ہے۔

یکم دسمبر کو گیس سلنڈر 594 روپے سے بڑھا کر 644 روپے کا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یکم جنوری کو اس میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا اور قیمت 694 روپے ہوگئی تھی۔ اس کے بعد 4 فروری کو پھر سے قیمت بڑھائی گئی اور یہ 719 روپے کا ہو گیا۔ اس کے بعد 15 فرورو کو 25 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد سلنڈر کے دام 769 روپے تک جا پہنچے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...