مودی حکومت منڈی نظام کو ختم کرنے کے لیے لا رہی قانون: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 12th September 2020, 9:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے قانون لارہی ہے جس سے کسانوں کے ساتھ من مانی کی جا سکے اور منڈی نظام کو ختم کرکے فصلوں کے بدلے کم ازکم حمایت قیمت وغیرہ کے تحت ان کو فائدہ نہیں دیا جاسکے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور میڈیا محکمے کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتے کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ کہا کہ مودی حکومت کسان کے کھیت کھلیان ہڑپنے کی سازش کر رہی ہے۔ اس کے لئے وہ پہلے زمین ہڑپنے کا آرڈنینس لائی اور اب کھیتی ہڑپنے کے تین کالے قانون لے کر آئی ہے۔

سرجے والا نے کہا کہ حکومت نے کھیت کھلیان اناج منڈیوں پر تین آرڈنینسوں کا حملہ کیا ہے۔ ان آرڈنینسوں کو کالے قانون کا نام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں کھیتی اور کروڑوں کسان مزدور آڑھتی کو ختم کرنے کی سازش کے دستاویز ہیں۔ ان قانونوں کو کھیتی اور کسانی کو صنعت کاروں کے ہاتھ گروی رکھنے کی سوچی سمجھی سازش بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت شروع سے ہی کسان مخالف رہی ہے۔ سال 2014 میں اقتدار میں آتے ہی کسانوں کے زمین معاوضے قانون کو ختم کرنے کا آرڈنینس لائی تھی۔

سرجے والا نے کہا کہ کسان کھیت مزدور آڑھتی اناج اور سبزی منڈیوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے حکومت قانون کا سہارا لے رہی ہے۔ اناج منڈی، سبزی منڈی ختم کرنے سے ’زرعی پیداوار خرید نظام ‘ پوری طرح تباہ ہوجائے گا اور ایسے میں کسانوں کو نہ تو ’ کم از کم حمایت قیمت‘ ملے گی اور نہ ہی بازار قیمت کے مطابق فصل کی قیمت۔

سرجے والا نے کہا کہ اناج، سبزی منڈی نظام کسان کی فصل کی صحیح قیمت، صحیح وزن اور صحیح فروخت کی گارنٹی ہے۔ اگر کسان کی فصل کو مٹھی بھر کمپنیاں منڈی میں اجتماعی خرید کے بجائے اس کے کھیت سے خریدیں گی، تو پھر قیمت کا تعین، وزن اور قیمت کی اجتماعی مول بھاؤ کی طاقت ختم ہوجائے گی اور اس کا نقصان کسان کو ہی ہوگا۔

کسان اپنی فصل ملک میں کہیں بھی بیچ پانے کے دعوے کو پوری طرح سے جھوٹ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی سینس 16-2015 کے مطابق ملک کا 86 فیصد کسان پانچ ایکڑ سے کم زمین کا مالک ہے۔ زمین کی اوسط ملکیت دو ایکڑ یا اس سے کم ہے۔ ایسے میں 86 فیصد کسان پانچ ایکڑ سے کم زمین کا مالک ہے۔ زمین کی اوسط ملکیت دو ایکڑ یا اس سے کم ہے۔ ایسے میں 86 فیصد کسان اپنی پیداوار نزدیک اناج منڈی - سبزی منڈی کے علاوہ کہیں اور ٹرانس پورٹ کر نہ لے جاسکتا یا بیچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈنینسوں میں نہ تو کھیت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا کوئی التزام ہے اور نہ ہی زمین جوتنے والے بٹائی داوروں کے حقوق کے تحفظ کا۔ ایسا لگتاہے کہ انہیں پوری طرح سے ختم کر کے اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...