مودی سرکار کادعویٰ ، کوئلہ سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہے، بجلی بھی نہیں جائے گی

Source: S.O. News Service | Published on 13th October 2021, 11:19 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی ،13؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کوئلے کی قلت کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو مودی حکومت نے غیرضروری بحث قرار دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کوئلہ سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہے بلکہ یہ اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس سلسلے میںکوئلہ کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کوئلہ کی کمی کی وجہ بتائی اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہندوستان میں اب تک کا سب سے زیادہ کوئلہ سپلائی کیا گیا ۔ جوشی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ بارش کی وجہ سے کوئلہ کی کمی ہوگئی  ہے لیکن یہ اتنی بھیانک نہیں ہے جتنا میڈیا میں بتایا جارہا ہے۔ یہ کمی ہر سال ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ کوئلہ گیلا ہونے کی وجہ سے معاملہ تھوڑا بڑھ گیا ہے مگر اس کی وجہ سے بجلی سپلائی میں کوئی قلت نہیں آنے دی جارہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت کوئلہ کی بین الاقوامی قیمتوں میں 60؍ روپے سے190؍ روپے فی ٹن کا اضافہ ہوا ۔  اس کے بعددرآمد شدہ  کوئلہ پاور پلانٹس تک نہ پہنچنے سےکچھ پلانٹس بند ہو گئے تھے لیکن  اب یہ بحال ہورہے ہیں ۔

  پرہلاد جو شی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز ہی ہم نے 94؍   ملین ٹن  سے زائد کوئلہ سپلائی کیا ہے   جبکہ ہم نے  ریاستوں سے اپنا اپنا اسٹاک بڑھانے کی درخواست بھی کی ہے ۔ انہوں نے  ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی کہ کوئلے کی کمی نہیں ہوگی۔  یاد رہے کہ کوئلے کی کمی کی وجہ سے دہلی، پنجاب اور چھتیس گڑھ جیسی ریاستوں نے کوئلے کا اسٹاک ختم ہونے اور بلیک آئوٹ ہونے کی وارننگ دی ہے ۔

  ادھر دہلی کے وزیر توانائی ستیندر جین نے کہا کہ بی جے پی اور مرکزی حکومت  بجلی کی پیداوار اور کوئلے کی سپلائی کے سلسلے میں افواہیں پھیلارہی ہے۔ جین  نےکوئلے کی قلت کی وجہ سے بجلی بحران کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے کئی ریاستوں کو بجلی کی سپلائی آدھی کردی ہےجن میں دہلی بھی شامل ہے۔    انہوں نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ کیا واقعی ملک میں کوئلے کی قلت ہے یا جان بوجھ کر بجلی کی کٹوتی  کی  جارہی  تاکہ ریاستوں کو پریشان کیا جاسکے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...