ملک کی معاشی ابتری کے لئے کورونا نہیں ، مودی اہم وجہ سبب : مینگلور میں سابق وزیر رماناتھ رائی کا مودی پر راست حملہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th June 2020, 8:40 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو:7؍جون (ایس اؤ نیوز) ملک کی معاشی ابترحالت کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی سرکار کی غلط پالیساں ہی اہم وجہ سبب ہیں نہ کہ کورونا وائرس ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر بی رما ناتھ رائی نے  کیا۔

 پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے رماناتھ رائی نے  کہاکہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی ملک کی معاشی حالت خستہ تھی، مگر اچانک لاک ڈاون سے مزید خستہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ-19سے زیادہ اموات کا درد جھیلنے والے امریکہ میں ڈالر کی قیمت کم نہیں ہوئی ، وہاں کے ممالک عوام کو راست طورپر معاشی امداد بہم پہنچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کووڈ-19کا پتہ گذشتہ سال 2019میں ہی چل گیا تھا، لیکن بی جے پی نے اپنے اقتدار کی ہوس کے لئے اور مدھیہ پردیش حکومت کو گرانے  کے لئے لاک ڈاؤن کو ملتوی کیا ،رماناتھ رائی نے مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  مودی نے اپنے اقتدارکی ہوس کے لئے ملک کے عوام کو مشکلات میں پھنسا دیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر غلط پالیسیوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے رائی نے کہاکہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جارہی ہے ۔ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی ریزرو بینک میں موجود محفوظ ضمانت کو واپس لیا گیا تھا، انشورنس کمپنیوں کو نیلام کیاگیا، جیو ٹیلی کام کے لئے بی ایس این ایل کا خسارہ کیاگیا۔ نریگا کے معاوضہ میں کمی کی گئی ، کالا دھن واپس نہیں لایا گیا ، البتہ ا س کے بدلے میں نوٹ بندی کے ذریعے غریبوں کا پیسہ بینک میں جمع کرایا گیا۔ انہوں نے مودی پر جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے اقتدار میں  ملک کے  سرمایہ دار اور صنعت کار پیسہ لوٹ کر فرار ہوگئے  اور آخر کار کانگریس حکومتوں کی طرف سے جاری کئے گئے  انیا بھاگیہ اور نریگا منصوبہ جات نے ہی عوام  کو سہارا دیا۔

رائی نے کہا کہ دکشن کنڑا ضلع کے تین بینک اپنی بنیاد کھو چکے ہیں، نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بھی  اہم کام مکمل نہیں کئے۔ سیلاب متاثرین کو معاوضہ نہیں دینے پر بھی رائی نے سخت تنقید کی۔

 پمپ ویل سرکل کو ساورکر کےنام کا بیانر لگائے جانے پر رما ناتھ رائی نے کہاکہ مختلف مقامات کو اہم شخصیات سے موسوم کیاجاچکاہے اب ان کانام بدلنے کی ضرورت نہیں ہے، ساورکر بیانر کو سرکل پر لگانا شرپسندوں  کی کرتوت ہے ، جن کے پیچھے بی جےپی اور ان کی تنظیموں کے لیڈران کی شہہ بھی شامل ہے۔ رائی نے کہا کہ  بی جےپی کی حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے، عوام کا غصہ ابل پڑ رہاہے اس کو دوسرا رخ دینے کے لئے بی جے پی کی جانب سے اس طرح کی  شرارتیں  کی جارہی ہیں تاکہ عوام کا ذہن اصل موضوع سے ہٹ جائے۔

اس موقع پر کانگریس لیڈران ششی دھر ہیگڈے ، اشوک ڈی کے ، ابراہیم کوڑیجال ، شالیٹ پنٹو، سبھود ، شاہ الحمید وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...