مودی چوکیدار نہیں ، رشوت خوری میں حصہ دار ہیں: سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th April 2019, 12:57 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،14؍اپریل (ایس او نیوز) میسور کے مہاراجہ کالج میدان میں میسور و کورگ پارلیمانی حلقہ، چامراج نگر اور منڈیا حلقوں کے کانگریس اور جنتا دل ( یس ) کے مشترکہ امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی مہم میں سابق وزیر اعظم و جنتا دل (ایس) کے قومی صدر ایچ ڈی دیوے گوڈا ، سابق ریاستی وزیر اعلیٰ و سینئر کانگریس لیڈر شری سدارامیا ،سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم، میسور ضلع کے انچارج وزیر جی ٹی دیوے گوڈا ، سابق انچارج وزیر ڈاکٹرایچ سی مہادیواپا اور دونوں کانگریس اور جنتا دل ( یس ) کے اہم قائدین نے حصہ لیا۔

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سدارامیا نے وزیر اعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ مودی اس دیش کے چوکیدار نہیں ہیں بلکہ رشوت خوری میں حصہ دار ہیں۔سب سے بڑی حقیقت یہ ہے کہ مودی بہت بڑے جھوٹے ہیں اور میسور و کورگ کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار پرتاب سمہا مودی کے اسسٹنٹ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں اب تک مودی نے 89ملکوں کا دورہ کرکے 1690کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ جب کہ بحیثیت وزیر اعظم انہیں ملک کے دیہاتوں کو دورہ کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں صرف بیرونی ممالک کا دورہ اور "من کی بات’’ہی نریندر مودی کی اہم نمایاں کارگردگی ہے۔ کسانوں کی حفاظت کی بجائے وجئے ملیاء ، امبانی اور ادانی کی حفاطت کی ہے۔سدارامیا نے کہاکہ گزشتہ انتخابات کے موقع پر مودی نے کسانوں کی آمدنی کو دگنا کرنے اور بے روزگاری کے مسئلے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ، کیا۔ انہوں نے اس وعدے کو پورا کیا؟۔ اس کے برعکس مودی نے رافیل گھوٹالے کے ذریعہ 30,000کروڑ روپئے لوٹ لئے۔ بنگلور میسور نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے تعلق سے سدرامیا نے کہا کہ مودی اس راستے کے تعمیر ی کام کا کریڈیٹ اپنے سر لینا چاہتے ہیں۔جب کہ اس راستے کی ترقی کا سہرا سابق مرکزی وزیر برائے سرفیس ٹرانسپورٹ آسکر فرنانڈیز کے سرجاتا ہے۔ اس میں پرتاب سمہا کا کوئی رول نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اب تک پرتاب سمہا نے میسور و کورگ کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا ہے ۔ اور کورگ میں سیلاب کی وجہ سے کافی نقصان ہونے کے باوجود مرکزی حکومت نے ایک روپیہ کا بھی مالی تعاون نہیں کیا۔مرکزی حکومت کے زیر انتظام انکم ٹیکس محکمہ کی جانب سے کئی کانگریس اور جنتا دل ( یس ) کے قائدین اور انکے معاونین کے گھروں پر چھاپوں کی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی بھارتیہ جنتا پارتی کے صدر بی یس یڈیو رپا نے آپریشن کمل کے موقع پر جنتا دل ( یس ) کے 20اراکین اسمبلی کو 30کروڑ روپئے دینے کا آفر پیش کیا تھا۔ اس تعلق سے محکمہ انکم ٹیکس کو کانگریس اور جنتا دل( یس ) کے کئی قائدین کی جانب سے شکایت کے باوجود بی یس ا یڈی یورپا کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم و جنتا دل ( یس) کے قومی صدر ہچ ڈی دیوے گوڈا نے پارلیمانی حلقے میسور و کورگ ، منڈیا اور چامراج نگر کے تمام ووٹروں سے اپیل کی کہ اس دیش سے فرقہ پرستی اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لئے جنتا دل ( یس ) اور کانگریس کے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔