موبائیل پر بطور انعام ’مہیندرا کار ‘کا جھانسہ : لڑکی کو 34ہزار سے زائد روپیوں کا دھوکہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2020, 7:17 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:13؍جنوری(ایس اؤ نیوز)موبائیل پر انعامی لالچ کے فون کال پر بھروسہ کرتے ہوئے شہر کی ایک لڑکی کو 34900 روپئے کا جھانسہ دیاگیا ہے۔

دھوکے کا شکار ہونے والی لڑکی کوڑی باگ تیمسے واڑا کی دویا ہے۔ 4جنوری کو ان کی بہن کے موبائیل پر 8585058727نمبر سے کال آتاہے، فون کرنے والے نے خو د کو  آن  لائن ڈریس شاپنگ ویب سائٹ ’ کلب فیاکٹری ‘کی طرف سے بات کرنے کی جانکاری دیتےہوئے کہتا ہے کہ تم نے بطور انعا م مہیندرا کار جیتی ہو، اگر کار نہیں چاہئیے تو رقم لے سکتی ہیں۔

انعام کو حاصل کرنےکے لئےرجسٹریشن فیس  3500روپئے ادا کرنے کہتے ہوئے ایس بی آئی بینک کا اکاؤنٹ نمبر درج کراتا ہے۔  دویا اس پر اعتماد کرتے ہوئے رقم جمع کرتی ہیں۔ اس کے تھوڑی دیر بعد 6290417952سے ایک  اورکال موصول ہوتا ہے جس پر بتایا جاتاہے کہ وہ  ایس بی آئی بینک کا مینجر بات کررہاہے۔ اور کہتاہے کہ  تمہارے کینرا بینک اکاؤنٹ نمبر میں ’کلب فیاکٹری‘ کی طرف سے انعام کی 12.60روپئے رقم منتقل کی جائے گی۔ اس سے قبل کلب فیاکٹری کے اکاؤنٹ میں 15200 روپئے جمع کرنے ہونگے ،متعلقہ رقم دوبارہ تمہارے اکاؤنٹ میں لوٹ آئے گی۔

دویا نے گوگل پئے کے ذریعے کل رقم جمع کرتی ہیں تو پھرایک بار فون کرتےہوئے وہی فرد  شہری فیس کے طورپر 3600روپئے ادا کرنے کہتاہے۔ اس کو بھی اکاؤنٹ میں جمع کرنےکے بعد 12600روپئے جمع کرنے کہتاہے ۔ اس طرح کل 34900روپئے دھوکہ باز اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرلیتے ہیں ۔ دویا کو نہ انعام ملتاہے نہ رقم ان کے اکاؤنٹ میں لوٹ آتی ہےتو سمجھ جاتی ہے اس کے ساتھ دھوکہ ہواہے۔ اس سلسلے میں دویا نے سی ای این پولس تھانے میں کیس درج کیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔