کاروار:کرناٹک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی سواری کی ٹراکنگ کےلئے موبائیل اپلکیشن تیاری مقابلہ : ٹکنکل طلبا توجہ دیں

کاروار:5؍اگست(ایس اؤ نیوز)نارٹھ ویسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی مشہور سواریوں کی ٹراکنگ (Tracking) کے لئے موبائیل اپلکیشن کو ٹکنکل کالجوں کے طلبا کی جانب سے تیار کرانے اور تیار کردہ اپلکیشنس کو مقابلے کے ذریعے منتخب کرنے کا اعلان کیاہے۔
موبائیل اپلکیشن کی تیاری مقابلے میں جیتنے والوں یا پھر بہتر طورپر تیا رکردہ موبائیل اپلکیشن کو 50000روپئے نقد انعام مع سند دیا جائے گا۔ اور منتخب شدہ طلبا ٹیم کو کارپوریشن میں خدمات انجام دینےو الے عملہ کی تربیت کے لئے نامزد کیاجائےگا۔ موبائیل اپلکیشن کے متعلق تفصیلات کارپوریشن کی ویب سائٹ https://nwkrtc.karnataka.gov.in پر نشر کی گئی ہیں۔ زائد جانکاری کےلئے موبائیل نمبر 7760991521پر رابطہ کرنے کی کارپوریشن کے رابطہ عامہ کے افسر نے اپیل کی ہے۔