اترپردیش کے متھرا میں ماب لنچنگ، گوشت لے جانے پر دو مسلم نوجوانوں کی بے رحمی سے پٹائی

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2021, 10:51 AM | ملکی خبریں |

متھرا، 26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)اترپردیش کے متھرا میں ایک ایسے علاقے سے گوشت لے جانے کیلئے بھیڑ کے ذریعہ دو لوگوں کو روکا گیا اور بے رحمی سے پیٹا گیا، جہاں گوشت کی مصنوعات پر پابندی ہے۔ واقعہ کی کچھ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہیں، جو اب سوشیل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق دونوں نوجوانوں کی شناخت ایوب اور محسن کی شکل میں ہوئی ہے۔ نوجوانوں پر حملہ کرنے والے رائٹ ونگ تنظیمیں فیس بک پر لائیو ہوگئے اور انہوں نے حملے کی ریکارڈنگ کی اور ناظرین سے ویڈیو شیئر کرنے کیلئے کہا۔ تقریباً 15لوگوں کی بھیڑ نے دونوں نوجوانوں کو بہت بری طرح سے پیٹا۔رپورٹ کے مطابق 40 سالہ ایوب رایا شہر میں ایک لائسنس یافتہ گوشت کی دکان چلاتا ہے اور وہاں سے گوشت لے رہا تھا،جبکہ 23 سالہ محسن اس کے ساتھ تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور ایوب، محسن اور بہادر کو عبادت گاہ کو ناپاک کرنے اور مبینہ گؤ کشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔متھرا کے ضلع صدر سیتارام شرما نے کہا کہ بدھ کو انہیں اطلاع ملی تھی کہ گوشت پر پابندی کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پابندی کے باوجود مذکورہ شخص مبینہ طور پر گائے کا گوشت لے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخبر نے ہمیں بتایا تھاکہ گوشت آگرہ سے متھرا لے جایا جا رہا تھا جو غیر قانونی ہے۔گؤ رکشک دل کے صدر روی کانت شرما نے کہاکہ جمنا ایکسپریس وے سے باہر نکلنے کے بعدہم نے انہیں مہاویر کالونی میں روکا اور پولیس کو سونپ دیا۔ ایوب اور محسن کوآئی پی سی کی دفعہ 295 (کسی عبادت گاہ کونقصان پہنچانا یا ناپاک کرنا) اور 429(جانوروں کو مارنا یا معذور کرنا)اور گؤ کشی روک تھام ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔متھرا کے ایس پی(سٹی)ایم پی سنگھ نے بتایا کہ تقریباً160کلو گوشت ضبط کیا گیا ہے اور اس کے نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ہیں۔ ملزموں کو عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ایس پی نے مزید کہا کہ ملزم کے پاس نہ تو ٹرانزٹ پرمٹ تھا اور نہ ہی خراب ہونے والی چیزوں کے گاڑی کیلئے ریفریجریٹر جو دونوں لازمی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...