اتر پردیش: بہرائچ میں 9 لاکھ 81 ہزار روپے کا گھوٹالہ، مشکل میں منریگا مزدور!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th December 2019, 8:43 PM | ملکی خبریں |

بہرائچ،7/دسمبر(ایس او نیوز/یو این آئی) اترپردیش کے ضلع کے شیوپور علاقے میں آواس بنانے والے مزدوروں کی 9 لاکھ 81 ہزار روپئے کی مزدوری دو اے پی او اور کمپیوٹر آپریٹر نے آن لائن دوسرے کھاتے میں ٹرانسفر کردیا۔ بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے ذریعہ کرائی گئی جانچ کے بعد پورا کھیل سامنے آیا۔ شیوپور کے اکاونٹنٹ کی تحریر پر کھیری گھاٹ پولیس نے جعل سازی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کردیا ہے۔

بلاک شیوپور میں وزیراعظم رہائشی اسکیم کے تحت سہبتیا گاؤں کی شانتی کو مزدوری کی ادائیگی کئے جانے کے لئے رقم بھیجی گئی تھی لیکن اس کے کھاتے میں پیسہ نہیں آیا۔ اطلاع ملنے پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر سی بی یادو نے معاملے کی جانچ شروع کرائی۔ جس میں پتہ چلا کہ کھاتے میں پیسہ بھیجا گیا ہے وہ حضور پور کے کٹگھری باشندہ ونیت کے نام پر ہے۔ اس کھاتے میں مئی سے لے کر اگست ماہ تک کئی بار رقم بھیجے جانے کا انکشاف ہوا۔ شبہ ہونے پر بی ڈی او نے یکم اپریل 2019 سے لے کر 30 ستمبر تک آن لائن بھیجے گئے تمام ٹرانجکشن کی جانچ شروع کرادی۔ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ علیحدہ علیحدہ چھ کھاتوں میں 9 لاکھ 81 ہزار روپئے بھیجے گئے ہیں یہ سبھی کھاتے بلاک حضور پور کے تھے۔

پولس نے ہفتہ کے روز اس سلسلے میں کہا کہ سبھی کے خلاف دھوکہ دہی اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...