28 اکتوبر کو ہونے والے مغربی گریجویٹس حلقہ کے انتخابات کےلئے بھٹکل میں ضابطہ اخلاق نافذ؛ کورونا کے تناظر میں جاری تمام ہدایات پر عمل کرنے ڈی سی نے جاری کی پریس ریلیز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th October 2020, 6:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/اکتوبر (ایس او نیوز) اُترکنڑا، دھارواڑ، گدگ اور ہاویری اضلاع کی حدود پر مشتمل کرناٹک مغربی گریجویٹ حلقہ کے 28 اکتوبر  کو ہونے والے انتخابات کے لئے پورے علاقوں میں  5 نومبر تک کے لئے انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو کیا گیا ہے جس کے دوران  کسی بھی طرح کے پروگرام،  اجلاس وغیرہ منعقد کئے جانے  کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بات بھٹکل کے تحصیلدار ایس روی چندرا نے دی۔

ویسے تو بھٹکل میں گریجویٹس کی تعداد کافی زیادہ ہے اور ہر گھر میں کم از کم دو سے تین لوگ گریجویٹس  ہوتے  ہی ہیں، مگراخبار نویسوں سے گفتگو کرتےہوئے تحصیلدار  نے بتایا کہ  بھٹکل میں  اس انتخابات کےلئے گریجویٹس ووٹروں کی تعداد صرف 997  ہے۔

یاد رہے کہ اس الیکشن کے ذریعے  لیجیسلیٹو کونسل  کے لئے اراکین کا انتخاب ہوتا ہے، کل 7/اکتوبر تک مغربی حلقہ کے لئے چھ لوگوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، آج 8/اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ 9/اکتوبر کو نامزدگی پرچوں کی جانچ ہوگی جبکہ پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر ہے۔ اس الیکشن  میں حصہ لینے کے لئے دھارواڑ ڈپٹی کمشنر دفتر میں پرچہ نامزدگی  داخل کرنا ہوتا ہے۔

ایم ایل سی انتخابات کے تعلق سے اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت:

گریجویٹس حلقہ کے انتخابات کے تعلق سے ڈاکٹر ہریش کمار ،جو   اُترکنڑا کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ساتھ  ضلع کے اسسٹنٹ الیکشن آفسر بھی ہیں نے کاروار سے   اخباری بیان  جاری  کرتےہوئے بتایا ہے کہ کوویڈ 19  وباء پھیلنے کے تناظر میں ، مرکزی الیکشن کمیشن  کی ہدایت کے مطابق کرناٹک مغربی گریجویٹیس حلقہ کے انتخابی مہم کے لئے ہر تعلقہ  میں پبلک گراؤنڈ اور ہیلتھ ریگولیٹرز مقرر کیے ہیں۔

 امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے اُمیدواروں کو اپنے اپنے  تعلقہ  کے تحصیلداروں سے اجازت نامہ  حاصل کرنا ہوگا۔ انتخابی مہم کے دوران ہر ایک کو ماسک پہننا لازمی ہوگا ، سینیٹائزر کے استعمال اور سماجی فاصلہ   کو بھی  برقرار رکھنا ہوگا۔ اور اس کام کےلئے   درکار تھرمل اسکینر اور ایکسلرومیٹر سسٹم وغیرہ کا انتظام پروگرام کے آرگنائزر کو ہی  کرنا ہوگا۔  ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کرایا ہے کہ  ان دفعات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔