ہوناور ہیرانگڈی کے عوام نے سڑک کی تعمیر کے لئے ایم ایل اے کو دیا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | Published on 3rd October 2020, 1:30 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور،3؍اکتوبر (ایس  او نیوز) ہوناور اور گیرسوپّا کے بیچ واقع ہیرانگڈی گرام میں عوام کی آمد و رفت کے لئے جو مین روڈ ہے اس کی خستہ حالت کے پیش نظر یہاں کے عوام نے نئی سڑک کی تعمیر کے لئے رکن اسمبلی سنیل نائک کو میمورنڈم دیا۔

مقامی عوام کی طرف سے دئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ہیرانگڈی اور ہوناور گیروسوپا ہائی وے کو جوڑنے والی تقریباً 2کلو میٹر لمبی جو سڑک ہے وہ بہت پرانی ہے اور اس کی حالت بہت ہی خستہ ہوگئی ہے۔اس وجہ سے اسکول، مندر ، مسجد اور شہرکی طرف جانے آنے والوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔اس لئے رکن  اسمبلی اس طرف توجہ دیں اور  سڑک پراز سرنو تارکول بچھانے یاپھر اسے کانکریٹ روڈ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ منظور کرواتے ہوئے اس کی تعمیر کا کام انجام دیں تاکہ عوام کو روزمرہ کی آمد ورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...