کاروار ایم ایل اے روپالی نائک نے وزیر داخلہ امت شاہ کے سامنے پیش کیے ضلع کے اہم مسائل

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2020, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

کاروار20/جنوری (ایس او نیوز) وزیر داخلہ امت شاہ کی ہبلی آمد کے موقع پر کاروار انکولہ حلقے سے منتخب رکن اسمبلی روپالی نائک نے ان کے سامنے ضلع شمالی کینرا کے چند اہم مسائل پیش کرتے ہوئے جلد سے جلد انہیں حل کرنے کی درخواست کی۔معلوم ہوا ہے کہ امت شاہ نے ان مسائل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے اور مناسب اقدا م کرنے کا بھروسہ دلایا ہے۔

ہبلی کے ہوٹل ڈینی سن میں وزیرداخلہ سے ملاقات کے دوران روپالی نائک کاروار میں ساگر مالا منصوبے کے تعلق سے گزارش کہ اس کی وجہ سے ماہی گیری کرنے یا ماہی گیروں کے لئے کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ رویندرا ناتھ ٹیگور بیچ کی خوبصورتی کو بھی کوئی نقصان نہ پہنچے اور وہاں پر تفریح کے لئے آنے والوں کو بھی کسی کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔رکن اسمبلی نے یہ بات بھی کہی کہ نیوی کے سی برڈ منصوبے کی وجہ سے سیکڑوں لوگوں کو اپنی زمینوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے اور وہاں پر ماہی گیری کرنے کی سہولت ختم ہوجانے سے اب ٹیگور بیچ ہی ماہی گیروں کا واحد ٹھکانہ ہے۔ پھر ساگرمالا پروجیکٹ کی وجہ سے ماہی گیروں کے مشکلیں جھیلنے کی نوبت نہ آئے۔

ہبلی انکولہ ریلوے لائن کا مسئلہ پیش کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ اس کا سنگ بنیاد 1999میں اس وقت کے وزیراعظم واجپئی کے ہاتھوں رکھا گیاتھا مگر اس کے بعد ایک نہ ایک وجہ سے یہ کام آگے نہیں بڑھ رہا ہے اور ایک عرصہ گزرجانے کے بعد بھی یہاں کے عوام کی یہ مانگ پوری نہیں ہوپائی ہے۔ اس لئے اس منصوبے کی راہ میں جو قانونی رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرتے ہوئے اس کام کو جلد آگے بڑھایا جائے۔ 

روپالی نائک نے بتایا کہ اسی طرح انکولہ سے ہبلی کے لئے فورلین روڈ کا منصوبہ بھی التوا میں پڑا ہوا ہے۔ اس سڑک سے روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں۔ اب جو ہائی وے اس پر بہت زیادہ ٹریفک کا دباؤ ہے،جس کی وجہ سے یہاں ہونے والے سڑک حادثات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔اس لئے اس ہائی وے کو فورلین میں بدل دینابہت ضروری ہے۔

رکن اسمبلی نے ضلع شمالی کینرا میں موجود ’ہالکّی‘ قبیلے کے لوگوں کو درج فہرست قبائل (شیڈولڈ ٹرائبس) میں شامل کرنے کی جو مانگ بہت دنوں سے ہورہی ہے اس پر بھی توجہ دینے اور اس قبیلے کو فہرست میں درج کرلینے کی درخواست کی۔خیال رہے کہ ضلع شمالی کینرا میں ’ہالکّی‘ قبیلے سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 1.5لاکھ سے زیادہ ہے۔

روپالی نائک نے کاروار انکولہ حلقے میں صنعتی ترقی نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ سے کہا کہ یہ ایک انڈسٹریل بیک ورڈ زون بن گیا ہے اس لئے یہاں پر صنعت کاروں کو راغب کرنے کے لئے کم ازکم دس سال تک کمرشیل اور سیلس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے۔ضلع شمالی کینرا میں ندیوں سے ریت نکالنے پر لگی پابندی اوراس سے ہونے والی دشواریوں کو بھی اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے درخواست کی کہ قانونی اڑچن کو دور کرتے ہوئے یہاں پر ریت نکالنے کے اجازت نامے دینے کا کام شروع کیا جائے۔ رکن اسمبلی نے ان تمام مطالبات پر مشتمل ایک میمورنڈم پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کو سونپا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔