بندوق لہراکر ناچنے والے ممبر اسمبلی پرنب سنگھ کے تین ہتھیاروں کے لائسنس منسوخ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2019, 10:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 13 جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے معطل کئے جانے کے بعد رکن اسمبلی کنور پرنب سنگھ ’چمپئن‘ کی مشکلیں کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔بندوقوں کو ہاتھ میں لے کر شراب پیتے ہوئے ناچنے کا ان کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کے تین ہتھیاروں کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ تینوں ہتھیار وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ہی ہیں۔ہردوار ضلع مجسٹریٹ دپندر چودھری نے معطل کارروائی کی تصدیق کی ہے۔بتایا گیا ہے کہ معطل ہوئے تینوں ہتھیار چمپئن کے نام پر تھے۔ڈی ایم ہردوار نے معطل کارروائی کرکے منگلور تھانے کو حکم کی کاپی بھیج دی ہے۔اب تھانے سطح پر ہتھیار ضبط کرکے آگے کی کارروائی ہوگی۔بتا دیں کہ ویڈیو کے دوران چمپئن تین پستول اور ایک رائفل ہاتھ میں لئے ناچتے نظر آئے تھے۔اس دوران کئی بار انہوں نے پستول کو ہوا میں لہرایا تھا۔درمیان میں وہ اسے منہ میں لے کر بھی ناچتے رہے اور شراب پیتے رہے،ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی موجود تھے۔انہیں کے کسی ساتھی نے اس ویڈیو کو شوٹ کیا تھا لیکن بعد میں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...