چنئی،5؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں ڈی ایم کے کی فتح کے بعد پارٹی کے سربراہ ایم کے اسٹالن 7 مئی کو وزیر اعلی کا حلف لیں گے۔جمعہ کو یہ حلف برداری تقریب صبح 11 بجے راج بھون میں منعقد ہوگی۔2 مئی کو نتائج میں ڈی ایم کے نے تمل ناڈو اسمبلی کی کل 234 نشستوں میں سے 133 پر جیت حاصل کی ۔ الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کے مطابق کے پلانی سوامی کی سربراہی والی اے آئی اے ڈی ایم کے، کو صرف 66 نشستیں مل سکی۔قبل ازیں پلانی سوامی نے پیر کے روز اپنا کابینہ کا استعفیٰ گورنر کو پیش کردیا تھا، جسے قبول کرلیاگیا۔
پیر کو راج بھون کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمل ناڈو کے گورنر وزیر اعلیٰ پلانی سوامی اور ان کی وزراء کی طرف سے پیش کردہ استعفیٰ کونسل نے 3 مئی 2021 کی سہ پہر سے استعفیٰ قبول کرلیا، اس کے علاوہ گورنر نے تمل ناڈو کی 15 ویں اسمبلی (2016 سے 21) تحلیل کردی ہے۔اسی دوران شکست کے بعد پلانی سوامی نے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ،انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں ایم کے اسٹالن کو نیک خواہشات پیش کرتاہوں ، جو تمل ناڈو کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالیں گے۔تمل ناڈو اسمبلی میں 234 نشستیں ہیں ،اور اکثریت کے لئے 118 نشستوں کی ضرورت ہے۔