ہندوستان کی قدآور خاتون کرکٹر متالی راج نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا الوداع

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2022, 9:01 PM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

نئی دہلی،8؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی سینئر بلے باز اور یک روزہ ٹیم کی کپتان متالی راج نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ 1999 میں خاتون یک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والی متالی راج نے اپنے 23 سالہ بین الاقوامی کیریر پر مکمل فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔ متالی نے 2019 میں ٹی-20 بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا تھا، اس کے بعد پوری توجہ یک روزہ کرکٹ پر دینا شروع کر دیا تھا۔ انھوں نے 89 ٹی-20 بین الاقوامی مقابلوں میں 2364 رن بنائے تھے جو اس فارمیٹ میں کسی بھی ہندوستانی کے ذریعہ بنایا گیا سب سے زیادہ رن ہے۔

بی سی سی آئی (بورڈ آف کرکٹ کنٹرول آف انڈیا) کے سکریٹری جئے شاہ نے متالی راج کے ریٹائرمنٹ سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے کہا کہ ’’شاندار کیریر کا اختتام! متالی راج، ہندوستانی کرکٹ میں آپ کے تعاون کے لیے شکریہ۔ میدان پر آپ کی قیادت نے قومی خاتون ٹیم کا وقار بڑھایا ہے۔ میدان پر شاندار اننگ کے لیے مبارکباد اور نئی اننگ کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ متالی راج ان چنندہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھوں نے اپنے پہلے ہی یک روزہ میچ میں سنچری لگائی ہے۔ 1999 میں آئرلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں متالی نے ناٹ آؤٹ 114 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ متالی راج نے ہندوستان کے لیے 12 ٹیسٹ، 232 یک روزہ اور 89 ٹی-20 بین الاقوامی میچ کھیلے۔ اس دوران یک روزہ میچوں میں انھوں نے 50.68 کی اوسط سے 7805 رن، ٹی-20 بین الاقوامی میں 37.52 کی اوسط سے 2364 رن، اور ٹیسٹ میں 699 رن بنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی میٹنگ سے نتیش اور چندرشیکھر راؤ رہے غائب

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز نیتی آیوگ کی ساتویں گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ اتوار کو دہلی میں راشٹرپتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، لیکن دو بڑے لیڈران یعنی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور ...

پارتھا چٹرجی کے 50 بینک کھاتوں کا انکشاف

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو کروڑہا روپئے مالیتی اساتذہ بھرتی اسکام کی تحقیقات کررہا ہے، اس نے پارتھا چٹرجی اور ان کی معاون ارپیتا مکرجی کے کم از کم 50 بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے، جو وہ انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔

فضائیہ کے سربراہ نے بنگلورو میں دیسی طیارے کی پرواز بھری

 فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی ...

کامن ویلتھ گیمز: ہندوستانی کھلاڑیوں نے نویں دن 4 طلائی سمیت 14 تمغے جیتے

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے جا رہے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ہندوستانی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کھیلوں کے نویں دن یعنی 6 اگست (ہفتہ) کو ہندوستان نے کل 14 تمغے جیتے، جن میں چار طلائی، تین چاندی اور سات کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کرکٹ، ٹیبل ٹینس، ...

کامن ویلتھ گیمز: ہندوستانی پہلوانوں کا بہترین کارکردگی کا مظاہرہ، بجرنگ اور ساکشی نے جیتے طلائی تمغے

 ہندوستانی پہلوان کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خاتون پہلوان انشو ملک کے چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد پہلوان بجرنگ پونیا اور خاتون پہلوان ساکشی ملک ملک کے لیے طلائی تمغہ حاسل کیا۔ ہندوستان کے طلائی تمغے کی امید رکھنے والے سب سے بڑے پہلوان بجرنگ ...

ویٹ لفٹر لوپریت نے قومی ریکارڈ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا، ہندوستان کا 14واں تمغہ

 ویٹ لفٹر لوپریت سنگھ نے بدھ کے روز 109 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا جس کے بعد دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ہندوستان کے تمغوں کی کل تعداد 14 ہو گئی۔ لوپریت نے اسنیچ میں 163 کلوگرام اور کلین اینڈ جرک میں 192 کلوگرام کی کوشش کے ساتھ مجموعی طور پر 355 کلو گرام کا وزن ریکارڈ کیا۔ انہوں نے ...