اتر پردیش میں کانگریس نے ’تربیت سے طاقت‘ مہم کے دوسرے مرحلہ کا کیا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2021, 11:40 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،15؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) اترپردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کر رہی کانگریس کے تربیت سے طاقت مہم کا دوسرا مرحلہ بدھ سے شروع ہوگیا۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان انشو اوستھی نے بتایا کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرہ کی ہدایت پر ٹریننگ سے طاقت مہم کے دوسرے مرحلے میں ریاست میں 200 سے زیادہ ٹریننگ کیمپ لگا کر 30 ہزار سے زیادہ کارکنوں اور عہدیداروں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

اوستھی نے بتایا کہ پارٹی نے گزشتہ جولائی سے ایک خصوصی ٹریننگ ٹاسک فورس کی تشکیل کی ہے جو لگاتار ٹریننگ کے کام کو انجام دے رہی ہے۔ ٹریننگ سے طاقت مہم کے پہلے مرحلے میں کانگریس نے اپنے تقریباً 25 ہزار کارکنوں کو ٹریننگ دی تھی۔11 دنوں تک ضلعی سطح پر چلی اس مہم کے پہلے مرحلے میں چالیس رکنی سات ماسٹر ٹرینر ٹیموں نے یوپی کے سبھی اضلاع میں ضلع اور شہر کمیٹیوں کے عہدیداروں کے ساتھ بلاک صدور، وارڈ صدور اور نیا ئے پنچایت صدور کو ٹریننگ دی تھی۔ اب یہ مہم اسمبلی حلقے کے تحت شروع ہو رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس مہم کے تحت کانگریس نے 700 ٹریننگ کیمپوں کے ذریعہ 2 لاکھ عہدیداروں کو ٹریننگ دینے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ یہ مہم چار مرحلوں میں پائے تکمیل کو پہنچے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...