یلاپور کی لاپتہ طالبہ  رات جنگل میں درخت سےبندھی ہوئی حالت میں  پائی گئی : پولس کی جانچ میں تیزی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th February 2021, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:26؍فروری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے نندولی دیہات  کی ایک طالبہ بدھ کی شام لاپتہ ہوکر اسی رات جنگل میں درخت سے بندھی ہوئی حالت میں پائے جانے کو لےکر کئی شکوک و شبہات پیدا ہوئےہیں۔

یلاپور کے پرائیویٹ اسکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم نندولی دیہات کی طالبہ بدھ کی شام اسکول سے گھر کے لئے ماگوڑ بس کے ذریعے نکلی تھی۔ نندولی میں بس سے اترنے کی بھی خبر ملی تھی لیکن شام ہوجانے کے بعد بھی گھر نہیں پہنچی تو اغواء کا شبہ جتاتے ہوئے گھروالوں نے پولس تھانے میں شکایت درج کی۔

پولس سمیت گھروالے اور دیہات والوں نے شام سےہی طالبہ کی تلاش شروع کی۔ طالبہ کا کہیں پتہ نہیں چلا۔ دیررات گھر کے قریب والے جنگل میں درخت سے بندھی ہوئی حالت میں پائی گئی ۔ اور تعجب کی بات ، طالبہ کو کچھ بھی نہیں ہواہے۔ طالبہ کا کہنا ہے کہ بائک پر سوار ہوکر آئے تین افراد نے پتہ پوچھنے کے بہانے اغواء کرنے کے بعد دیر رات گھر کے قریب والے جنگل میں چھوڑ کرچلے گئے۔ لیکن لڑکی نے بتایا کہ وہ کون تھےمجھے پتہ نہیں ، ان کا پتہ لگانا باقی ہے۔

ڈی وائی ایس پی روی نائک ، انسپکٹر سریش یلور اور پی ایس آئی منجوناتھ گوڈا نے اپنے عملے کے ساتھ طالبہ کو درخت سے باندھے ہوئے جنگل کی جگہ کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیاہے۔ بدھ کی شام چند افراد کو لڑکی کولےکر بائک پر ماگوڑ کی طرف جاتے ہوئے دیکھنے کی بات چشم دید گواہوں نےپولس کو بتائی ہے ۔ پولس نے طالبہ کے گھر پر ملاقات کرتےہوئے خاندان والوں سے گفتگو کی ہے۔ معاملےکو لےکر پولس نے اپنی جانچ میں تیزی لائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔