بھٹکل : ماہی گیرکشتی’سوورنا تریبھوجا‘ کا ملبہ برآمد ہونے کے بعد لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ کی تشویش میں ہوگیا اضافہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th May 2019, 9:49 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 4/مئی (ایس او نیوز) ہندوستانی بحریہ کی طرف سے گم شدہ ماہی گیر کشتی ’سورنا تریبھوجا‘ کا ملبہ برآمد کیے جانے کی خبر عام ہونے کے ساتھ ہی اس کشتی پر مچھلیوں کے شکار کے لئے گئے ہوئے لاپتہ ساتوں ماہی گیروں کے اہل خانہ سخت تشویش میں مبتلاہوگئے ہیں، کیونکہ بحریہ کے ذمہ داران کی طرف سے اس ضمن میں کوئی بھی بات سننے کو نہیں ملی ہے۔

ضلع شمالی کینرا کے مادن گیری ، کمٹہ سے تعلق رکھنے والے لاپتہ ماہی گیر ستیش کے والد ایشور ہری کنترا نے تشویش اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے پتہ نہیں کہ میرے بیٹے کے ساتھ کیا معاملہ پیش آیا ہے۔ ہم لوگ بہت ہی غریب ہیں۔ ہمارے پاس صحیح صورتحال جاننے کے وسائل نہیں ہیں۔جو کچھ بھی نیوی والے کہہ رہے ہیں، اس پر یقین کرنے کے سوا دوسرا کوئی چارہ نہیں ہے۔“

ستیش کے گھر والے ابھی بھی اس بات کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں کہ وہ کشتی کے ساتھ غرقاب ہوگیا ہوگا۔ ان کو امید ہے کہ جلد ہی ستیش زندہ اور سلامت گھر واپس لوٹے گا۔

بحری جنگی جہاز آئی این ایس نیرکھشک جو لاپتہ ماہی گیر کشتی کی تلاشی مہم میں مصروف تھا اس پر اڈپی کے ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ اور کچھ ماہی گیر اس وقت موجود تھے جب سوورنا تریبھوجا کا ملبہ مہاراشٹرا کے مالوان سمندر میں تلاش کرلیا گیا اور اس کی شناخت بھی کرلی گئی۔ مگر لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ اس بات پر تعجب کررہے ہیں کہ سرکاری طور پر نیوی، پولیس یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انہیں اس تعلق سے کوئی بھی خبر نہیں دی گئی ہے۔ ملبہ برآمد ہونے کی خبر میڈیا کے ذریعے ہی ان لوگوں تک پہنچی ہے۔

حالانکہ گم شدگی کے تقریباً چار مہینے بعد سوورنا تریبھوجا کا ملبہ گہرے سمندر میں برآمد ہونے کی بات سامنے آئی ہے، لیکن کشتی اور ا س پر موجود ماہی گیروں کے ساتھ اصل میں کیا حادثہ پیش آیاتھا اس بارے میں کوئی یقینی بات نہیں کہی جارہی ہے۔ماہی گیر کشتی کی پراسرار گمشدگی کے تعلق سے جو کہانیاں عام ہوئی تھیں اس میں بحری جنگی ’آئی این ایس کوچی‘کے ساتھ تصادم کا معاملہ بھی تھااور آئی این ایس کوچی کے نچلے حصے کو اسی رات اور اسی مقام پر نقصان پہنچنے کی بات معلوم ہوئی تھی، جب سوورنا تریبھوجا سے رابطہ ٹوٹ گیا تھااور اس کے گم ہوجانے کی بات سامنے آئی تھی۔مگر نیوی کی طرف سے نہ اس بات کی پوری طرح تصدیق کی گئی اور نہ ہی انکار کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے لاپتہ ماہی گیر ستیش کے والد ایشور ہری کنترا کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ تین دہائیوں سے سمندر میں ماہی گیری کی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ”اگر نیوی کے جہاز کی کسی چیز سے ٹکر ہوگئی ہے تو اسے متعلقہ سویلین ڈپارٹمنٹ کو اس کی اطلاع دینی چاہیے۔اور پھر انہیں غرقاب کشتی کا ملبہ ڈھونڈ نکالنے کے لئے چار مہینے کا عرصہ بھی نہیں لگ سکتا۔“ ایشور کا خیال ہے کہ ”ماہی گیر کشتی کے ساتھ کچھ نہ کچھ ایسا ہوا ہے۔اور کوئی تو ایسی بات ہے جسے بشمول انڈین نیوی اور پولیس کے تمام تحقیقاتی ایجنسیاں چھپارہی ہیں۔اورملبے کے معمولی ٹکڑے دکھاکر سچائی پر پردہ ڈالتے ہوئے اب اس معاملے کو بندکرنا چاہتی ہیں۔“

تلاشی مہم پر لگے ہوئے بحری جہاز پر جو ماہی گیر موجود تھا اس کا کہنا ہے کہ”ملبے کا ایک چھوٹاسا ٹکڑا سمندر میں دکھائی دیا ہے۔ پوری کشتی کا ملبہ بر آمد نہیں ہوا ہے۔ اس ماہی گیر کے مطابق  ماہی گیر تیرنے میں ہمیشہ  ماہر ہوتے ہیں۔جب کوئی بھی کشتی غرقاب ہونے لگتی ہے تو اس میں کچھ وقت لگتا ہے جس کے دوران اس پر موجود افراد تیر کر اپنی جان بچانے کی کوشش کرلیتے ہیں۔یا پھر کسی چیز سے ٹکراتے ہی وہ وائرلیس کال کے ذریعے بندرگاہ سے رابطہ قائم کرتے ہیں۔مگر  اس معاملے میں ایسی کوئی بھی بات نہیں ہوئی ہے۔“

بہرحال ابھی اس کہانی پر پڑے ہوئے راز کے پردے ہٹنے باقی ہیں، تب تک لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ تشویش، امید اور یاس کے جذبات کے ساتھ انتظار کرتے ہوئے دن گزارنے پر مجبور ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...