پب جی گیم نے لی معصوم لڑکے کی جان؛ مینگلور کے قریب اُلا ل میں پیش آیا واقعہ ؛ ایک گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2021, 1:00 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 4/ اپریل (ایس او نیوز) موبائل پر پب جی گیم نے ایک تیرہ سالہ معصوم لڑکے کی  جان لے لی جو اپنے دوستوں کے ساتھ  پب جی کھیلا کرتا تھا۔ واردات   قریبی علاقہ اُلال میں اتوار کی صبح پیش آئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  الال پولیس اسٹیشن کے حدود میں کے سی روڈ  علاقہ سے سنیچر کی شام کو تیرہ سالہ لڑکا عاکف  لاپتہ ہوگیا تھا، مگر آج اتوار صبح کی اس کی نعش برآمد ہوئی ۔  اس تعلق سے  پولس نے عاکف  کے ایک  دوست کو  گرفتار کرلیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سنیچر کی دیر شام کو عاکف اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ اس کے والدین نے الال پولیس اسٹیشن میں گم شدگی کی شکایت درج کروائی۔ پھر ساری رات اُس کو  تلاش کیا۔ جس کے دوران صبح 6 بجے کے قریب عاکف کی لاش اس کے گھر سے 3 کلو میٹر دور کے سی نگر میں فلاح اسکول کے عقبی میدان میں ملی  جس میں  اس کا سر وزنی پتھر سے کچلا گیا تھا۔

بتایا  جا رہا ہے کہ عاکف  اور اس کے دوستوں کے درمیان پب جی گیم کے معاملے میں لڑائی ہوئی  اور مشتعل دوستوں میں سے کسی نے اس کا سر پتھر سے کچل دیا۔ خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے پبجی گیم پر گزشتہ سال ہی سے  پابندی لگائی ہے مگر جانکار ذرائع کے مطابق کسی خاص طریقے سے ابھی بھی اس گیم تک نوجوانوں کی رسائی ہورہی ہے۔

    عاکف کے والد حنیف کا کہنا ہے کہ   عاکف  اپنے  دوستوں کے ساتھ  پبجی گیم کھیلا کرتا تھا۔ اس لئے ہم نے عاکف کے دوستوں سے رابطہ قائم کرکے اس کی موت کے بارے میں جاننا چاہا   لیکن  کسی نے  کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا۔ اس لئے ہم نے  اس کے دوستوں پر    شبہ ظاہر کیا اور پولس کو خبر دی  کہ عاکف کے دوستوں نے ہی اس کا قتل کیا ہوگا۔شبہ کی بنیاد پر پولس نے اس کے دوستوں سے پوچھ تاچھ شروع کردی جس کے بعد ایک دوست کو گرفتار کرلیا  گیاہے۔ 

نعش ملنے کی اطلاع ملتے ہی اتوار صبح مینگلور سٹی پولس کمشنر ششی کمار نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور حالات سے جانکاری پانے  کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاکف کے قتل کے الزام میں اسی کے ایک دوست  لڑکے کو گرفتار کرلیا  گیاہے، مزید بتایا کہ  پولس  جائے وقوع کے قریب نصب شدہ  مختلف سی سی ٹی وی کیمروں  کی فوٹیج  بھی  حاصل کررہی ہے اور اس بات کا پتہ لگایا جارہا ہے کہ  آیا اس قتل میں ایک ہی لڑکا ملوث ہے یا کوئی اور دوست  بھی موجود تھا۔

پولس کمشنر نے بتایا کہ گرفتار شدہ لڑکے سے پوچھ تاچھ  کے دوران    پتہ چلا ہے کہ مہلوک عاکف ہمیشہ پب جی گیم  جیتا کرتا تھا جس پر اس کےدوست نے شبہ ظاہر کیا  کہ پب جی  عاکف نہیں کھیل رہا ہے بلکہ عاکف  کی جگہ پر کوئی اور  پب جی کھیلتا ہے ،  اس لئے وہ جیت رہا ہے، اُس نے عاکف کو چیلنج کیا کہ   وہ اُس کے سامنے بیٹھ کر گیم جیت کر دکھائے، اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے عاکف   اپنے گھر سے باہر نکل گیا اور اسی دوست  کے قریب بیٹھ کر گیم کھیلنے لگا جس کے دوران عاکف پب جی ہار گیا، اسی بات کو لے کر  دونوں میں جھگڑا ہوگیا اور اس کے نابالغ  دوست نے عاکف کے سر پر ایک بڑا پتھر دے مارا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولس  کمشنر نے  موبائل گیم پر ہوئے ا س قتل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی  کہ وہ اپنے بچوں کو موبائل دیتے ہیں تو  اپنے بچوں پر نگرانی بھی  رکھیں۔ انہوں نے  جائےوقوع پر جمع بھیڑ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ   ہر گھر میں بچے ہوتے ہیں، بچے آپس میں کھیلتے ہیں ایک دوسرے کے گھر بھی جاتے ہیں، آج عاکف کے ساتھ ایسی واردات پیش آئی ہے کل آپ کے  ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات سے سبق لینا چاہئے اور اپنے بچوں کی نگرانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ  پب جی گیم پر پابندی عائد ہونے کے باوجود  بچے  یہ گیم کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے عاکف کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ  اس کے قتل کی  مکمل چھان بین کی جائے گی اور قصور واروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...