12 ہزار فٹ کی بلندی پر دیکھا گیا لاپتہ اے این  32 طیارہ کا ملبہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th June 2019, 10:40 PM | ملکی خبریں |

 نئی دہلی11 جون (ایس او نیوز/آئی  این ایس انڈیا) ہندوستانی فضائیہ کو منگل کو تلاش آپریشن کے دوران اروناچل پردیش میں اے این -32 ہوائی جہاز کا ملبہ نظر آیا ہے۔ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر ایم آئی -17 نے ٹاٹو کے شمال مغرب میں قریب 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اس کا ملبہ دیکھا۔ 3 جون کو طیارے نے آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اڑان بھری تھی۔ اس میں 13 افراد سوار تھے۔ پروازکے کچھ وقت کے بعد ہی اس کا رابطہ ٹوٹ گیا تھا۔اے این -32 طیارے کی تلاش بحریہ کے طیارے پی -8 آئی اور اسرو کے سیٹ لائٹ کے ذریعے بھی کی گئی۔ جنگل کافی گھنا ہونے کی وجہ سے پی -8 آئی ہوائی جہاز کا استعمال کیا گیا۔ یہ طیارہ الیکٹروآپٹیکل اورانفراریڈسینسر سے لیس ہے۔ اس میں انتہائی طاقتور سنٹھوٹک اپرچرلگے ہیں۔ پی 8 آئی طیارے امریکہ کی بوئنگ کمپنی نے بنائے ہیں۔3 جون کو آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے پرواز کے دوران جب یہ طیارہ لاپتہ ہوا تو پائلٹ آشیش تنور کی بیوی موقع پر ہی فضائی ٹریفک کنٹرول میں ڈیوٹی کر رہی تھیں۔طیارہ سے رابطہ منقطع ہونے کے قریب ایک گھنٹے بعد انہوں نے اہل خانہ کو اس واقعہ کی اطلاع دی تھی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...