حوثی باغیوں کا داغا گیا میزائل تباہ کر دیا گیا: سعودی عرب

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2021, 11:18 AM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

الریاض،28؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) عرب اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ہفتے کی شب یمن سے حوثی باغیوں کا الریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیا۔ عرب اتحاد نے بیلسٹک میزائل کے اس حملے سے قبل ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے بارود سے لدے ایک ڈرون کو بھی فضا ہی میں ناکارہ بنا دینے کا دعوی کیا تھا۔

سعودی دارالحکومت الریاض پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل کے اس حملے کو ناکام بنانے کے بعد عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا کہ وہ یمن کی صورت حال کو مانیٹر کر رہا ہے اور وہ حوثیوں کی میزائل اور ڈرون داغنے کی کارروائیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کی شب بارود سے لدے متعدد ڈرون سعودی عرب کی جانب چھوڑے ہیں۔ ان میں سے ایک سعودی شہر جازان کی جانب آرہا تھا مگر اس کو کسی ہدف پر گرنے سے قبل ہی سراغ لگا کر تباہ کر دیا گیا۔

عرب اتحاد نے حوثیوں کے الریاض کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل سے قبل گذشتہ 24 گھنٹے میں چار اور حملوں کو ناکام بنایا ہے۔ حوثی ملیشیا نے ان ڈرون اور میزائل حملوں میں سعودی عرب کے جنوبی شہروں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن عرب اتحاد نے ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کر دیا۔

عرب اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی دہشت گردی کی یہ کارروائیاں اور ان کے ذریعے جان بوجھ کر شہریوں اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ ’’ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق شہریوں اور شہری اہداف کے تحفظ کے لیے آپریشنل اقدامات کر رہے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

رمضان کے دوران حرم میں نمازیوں کی گنجائش ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار کرنے کا فیصلہ

حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے 'حرمین پریذیڈینسی' کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ مملکت کی قیادت کی ہدایت پر ماہ صیام کے دوران مسجد حرام میں نمازیوں‌کی یومیہ تعداد ایک لاکھ اور معتمرین کی 50 ہزار تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہانک کانگ نےہندوستان،پاکستان اور فلپائن کی پروازوں پر لگائی دو ہفتوں کی پابندی

کورونا وبا کےپھیلاؤ کےپیش نظر ہانگ کانگ نے فیصلہ کیا ہےکہ وہ اگلےدوہفتوں کےلئےہندوستان، پاکستان اور فلپائن سےآنےوالی پروازوں پر پابندی لگارہا ہے۔ہانگ کانگ نےان تین ممالک سےآنےوالی تمام پرواز یں معطل کر دی ہیں۔ہانک کانگ کےذمہ داران اس کی وجہ کووڈ19 کے ایشیائی ممالک میں ...

ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کے پابند نہیں: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کی راہ ہموار کرنے والے معاہدے کی پابندی نہیں کریں‌ گے۔ اسرائیل کے پاس ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن کھلے ہیں۔

فوربز میگزین: 2ہزار 755 ارب پتی 130 کھرب ڈالرز کے مالک

ایک ایسے وقت میں جب کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت زوال پذیر ہے اور لوگوں کو جسم و جاں کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل تر ہو گیا ہے تو دنیا کو یہ بتا کر فوربز میگزین نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کہ بہت سے ارب پتی اسی عرصے کے دوران کھرب پتی ہو گئے ...