مِس یونیورس کا تاج جنوبی افریقی حسینہ کے نام

Source: S.O. News Service | Published on 10th December 2019, 10:40 AM | عالمی خبریں |

جارجیا،10/دسمبر (ایجنسی) امریکی شہر جارجیا میں منعقد ہونے والے 68ویں مِس یونیورس کے مقابلے کے آخری مرحلے میں ززینبی تنزی کو مس یونیورس کا تاج پہنایا گیا۔ ملکہ حسن کے اس عالمی مقابلے کے آخری حصے میں ججز کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں ایک ایسی دنیا میں پروان چڑھی ہوں جہاں ایک عورت جو میری طرح دکھائی دیتی ہو، یعنی میرے جیسی زلفیں اور رنگت رکھنے والی عورت، اس کو کبھی بھی خوبصورت تصور نہیں کیا گیا۔‘‘ ززینبی کے بقول، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ اس رویے کو یہاں روک دیا جائے اور میری خواہش ہے کہ جب بچے میری طرف دیکھیں تو مجھ میں ان کو اپنا عکس نظر آئے۔‘‘

کائنات کی حسین ترین دوشیزہ کے مقابلے میں مس افریقہ کے ساتھ مس میکسیکو صوفیہ ایراگون اور پورتو ریکو کی حسینہ میڈیسن اینڈرسن دوسرے اور تیسرے نمبر کا درجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

اس مقابلے کا انعقاد اٹلانٹا کے پیری اسٹو ڈیوز میں کیا گیا تھا۔ مشہور کامیڈین اور کمپئیر اسٹیو ہاروے نے پانچویں بار اس مقابلے کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ یہ مقابلہ پہلے ہی اس حوالے سے تاریخ رقم کر چکا ہے کہ اس میں شریک ہونے والی میانمار کی سوے زن ہٹیٹ پہلی ہم جنس پرست ہیں۔

مس زوزوبینی جنوبی افریقہ سے منتخب ہونے والی تیسری خاتون ہیں اس سے پہلے دو جنوبی افریقی خواتین یہ تاج حاصل کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ ززوبینی جنوبی افریقہ سے پہلی سیاہ فام حسینہ ہیں جن کو یہ اعزاز ملا ۔ ززوبینی صنفی تفریق اور جسمانی تشدد کے خلاف ایک سرگرم کارکن ہیں۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم کو صنفی دقیانوسی تصورات کے خلاف آواز بلند کرنے اور اس تصور کو بدلنے کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں ززبینی پہلی مِس یونیورس ہیں جن کو ’پاور آف یونٹی‘ کا تاج پہنایا گیا ہے۔ اس تاج کی مالیت کا تخمینہ جنوبی افریقہ کی کرنسی میں 73 ملین رینڈ بتایا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اردغان کی معاہدے کی خلاف ورزی، ترک فوجیوں کی لیبیا آمد جاری

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی طرف سے لیبیا میں عدم مداخلت سے متعلق طے پائے برلن معاہدے کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں۔ ترکی کی طرف سے لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے مسلسل فوجی بھیجے جا رہے ہیں۔کل جمعہ کو ترک صدر نے ایک بیان میں کہا کہ لیبیا میں فائز السراج کی قیادت میں ...

عراق میں ایرانی حملوں سے 34 امریکی فوجی دماغی طورپر متاثرہوئے: پینٹاگان

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے جمعہ کے روز اعتراف کیا ہے کہ 8 جنوری کو عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں کے باعث 34 امریکی فوجی دماغی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ پینٹا گان کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں سے 34 فوجی اہلکاروں لگنے والی دماغی چوٹوں کی تشخیص ہوئی ہے اور ان ...

ترکی میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 18 افراد ہلاک، 500 زخمی

ترکی کے مشرقی علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں18 افراد جاں بحق اور 500 سےزیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

جرمنی: سی ایس یو کی طرف سے پہلا مسلمان میئر اُمیدوار

اسلام اور جرمنی کی سیاسی جماعت کرسچن سوشل یونین کے مابین تعلقات کو ایک حساس اور مشکل موضوع تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن اب اسی جماعت نے میئر کی سیٹ کے لیے ایک 37 سالہ مسلمان امیدوار اوزان ایبش کا انتخاب کیا ہے۔ اس مسلمان امیدوار کا انتخاب میونخ کے شمال میں واقع قصبے 'نوئے فارن‘ کی سی ...