کاروار: ہوا میں اُڑتا موٹر گلائیڈر حادثے کا شکار؛ سیاح سمندر میں گر کر ہلاک، پائلٹ محفوظ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd October 2020, 2:25 AM | ساحلی خبریں |

کاروار 2 اکتوبر (ایس او نیوز) فلائنگ موٹر گلائیڈر   سمندر میں گرنے سے ایک سیاح ہلاک ہوگیا جبکہ گلائیڈر کا پائلٹ  محفوظ رہ گیا۔ حادثہ کاروار کے رویندرناتھ ٹیگور بیچ پر جمعہ کی شام کو پیش آیا۔ مرنے والے سیاح کی شناخت آندھرا پردیش کے رہنے والے مدھوسدھن ریڈی   (56) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ آندھرا سے تعلق رکھنے والے مدھو سودھن کدمبا  نیول بیس کے کمانڈینٹ تھے، اپنے دو  دوستوں کے ساتھ  جمعہ کی شام کو بنگلور سے تفریح کے لئے کاروار رویندرناتھ ٹیگور بیچ  پہنچے تھے، یہاں انہوں نے  موٹر گلائیڈر پر سیاحوں کو ہوا میں اُڑتے دیکھا تو  تینوں دوستوں نے  گلائیڈر  کی سواری پر بیٹھ کر ہوا سے باتیں کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پہلے دو دوستوں نے باری باری گلائیڈٖر  پر  فلائنگ کرتے ہوئے لطف اندوز ہوکر نیچے اُترے تو آخر میں مدھوسودھن گلائیڈر  پر سوار ہوئے، مگر اس دوران ہوائیں تیز ہوگئیں ایک راونڈ مکمل ہونے کے بعد دوسرے راونڈ میں گلائیڈر کی رسی ٹوٹ گئی   جس کے نتیجے میں  گلائیڈر پائلٹ کے ہاتھوں  سے بے قابو ہوگیا اور سمندر کے بیچوں بیچ جاگرا ۔ عینی شاہدین کے مطابق گلائیڈر سمیت سیاح اور پائلٹ ساحل سے کافی دور بیچ سمندر میں  جاگرے تھے، مگر چونکہ گلائیڈر کی رسی پائلٹ ودیادھر وئیدیا سے بندھی ہوئی  تھی  اس لئے مقامی ماہی گیر  کشتیوں کے ذریعے فوری جائے وقوع پر پہنچ کر انہیں  بچانے میں کامیاب ہوگئے، چونکہ بارش کی وجہ سے سمندر میں  لہریں کافی ضدی ہوگئی ہیں اس بنا پر اونچی اُٹھتی لہروں کے درمیان  سیاح تک پہنچنے میں دشواری پیش آئی۔ مگر اس بیچ لائف گارڈس کے اہلکار بھی اپنی بوٹ لے کر جائے وقوع پر پہنچ گئے  اور سیاح مدھوسودھن کو بھی سمندر سے نکال کر  کنارے لے آئے۔

بتایا گیا ہے کہ سمندر میں گرنے کی وجہ سے   مدھوسودھن کے پیٹ میں کافی پانی چلاگیا تھا، مقامی لوگوں کی مدد سے پانی کو باہر نکالا گیا اور   اسے بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی بعد میں کاروار کے پولس انسپکٹر سنتوش نے انہیں اپنی جیپ میں ڈال کر   فوری قریبی اسپتال لے جانے کی کوشش کی ،  مگر  وہ اسی وقت اپنی آخری سانس لی۔حادثے میں پائلٹ   ودیا دھر وئیدیا محفوظ رہ گئے۔

حادثے کے تعلق سے کاروار شہری پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔