پُتور میں چلتی بائک پر چاقو سے حملہ؛ چار لاکھ روپئے کی بیگ لے کر حملہ آور فرار
مینگلور 27 اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع دکشن کنڑا کے پتور میں چلتی بائک پر دوسری بائک سے نا معلوم لوگوں نے چاقوسے حملہ کردیا اور چار لاکھ نقد رقم رکھی ہوئی بیگ لے کر فرار ہوگئے۔ لوٹ ماری کا یہ معاملہ منگل کی رات کو مینگلور۔بنگلور نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سُپاری کا تاجر دیپک شٹی سپاری فروخت کرنے کے بعد چار لاکھ روپئے ایک بیگ میں رکھ کر اپنے گھر جارہا تھا کہ اُپیننگڈی کے قریب پیرنے نامی مقام پر اچانک دو نامعلوم لوگ بائک پر آتے ہوئے ان کی پیٹھ میں چاقو گھونپ دیا، پھر بائک پر چلتے چلتے ہی ان کی گردن پر بھی چاقو سے وار کردئے، اس دوران دیپک کی پیسوں سے بھری بیگ لے کر حملہ آور فرار ہوگئے۔
واقعے میں دیپک شٹی شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔
اُپیننگڈی پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس چھان بین کررہی ہے۔