بھٹکل: مرڈیشور بستی میں ناگرکے پتھروں کو اُکھاڑنے کی واردات؛ شراب کے نشہ میں واردات انجام دینے کا شبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2021, 1:18 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 21 فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور بستی علاقہ میں  ناگرکے  پتھروں کو  اُکھاڑپھینکنے   کی واردات پیش آئی ہے جس کو لے کر مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

ناگر  کے پتھر کو ایک مذہب میں  مقدس مانا جاتا ہے اور کئی  لوگ اُس کی پوجا بھی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سانپ کی صورت والے ان  پتھروں  کو اُکھاڑنے کی واردات پیش آنے پر متعلقہ  ذات کے لوگوں میں سخت ناراضگی پائی  جارہی ہے ۔ مگر بتایا گیا ہے کہ جس جگہ سے پتھروں  کو اُکھاڑا گیا ہے، وہیں ایک شخص کی چپل بھی پائی گئی ہے جس سے گمان کیا جارہا ہے کہ کسی نے نشے کی حالت میں ایسی حرکت کی ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ  مرڈیشور بستی کائیکنی میں پاشروناتھ سوامی دگمبر جین بسدی کے پیچھے ایک ناگر کٹے ہے، جہاں  ناگر کے تین  پتھر اور   ناگا یکشا کا ایک  پتھر ہے، ان پتھروں کو کسی نے اُکھاڑ کر وہیں پھینک دیا ہے، جس سے لوگوں میں ناراضگی پھیل گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوع پر پہنچی۔ پولس کو جائےوقوع پر ایک شخص کی چپل ملی ہے جس سے  پولس کو شک ہے کو  ماروتی باکڈ نامی شخص نے  شراب کےنشے میں ایسا کیا ہوگا، کیونکہ بتایا جارہا ہے کہ پائی گئی چپل اسی شخص کی ہے۔ پولس کو  اب ماروتی کی تلاش ہے۔ اس ضمن میں چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی