اڈپی : شیئر ڈیلر کے اغواء اور لوٹ معاملہ میں تین ہندو جاگرن ویدیکے کے اراکین گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 22nd July 2021, 11:31 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 22/ جولائی (ایس او نیوز) تین دن پہلے شہر کے ایک شیئر ڈیلر کو اغواء کرنے اور اسے لوٹنے کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کے تعلق سے بتایاگیا ہے کہ وہ  ہندو جاگرن ویدیکے کے اراکین ہیں۔

 ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام سنتو ش بووی، انیل پجاری اور منی عرف منی کنٹا کھاروی  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ان لوگوں کو کٹپاڈی جنکشن کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 1.35 لاکھ روپے، ایک پستول اور ایک موبائل فون ضبط کیا گیا ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ ٹمکور کا رہنے والے اشوک کمار ایس (25) کو اغواء کرکے اس کے بینک کھاتے سے رقم اڑانے کی کوشش کی گئی تھی ۔  اشوک کمار نے دو اور ساتھیوں کے شرکت سے اڈپی کے وادی راج کامپلیکس  میں شیئر بزنس شروع کیا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ سنتوش بووی نے 16 جولائی کو اشوک کمار کے دفتر میں آیا کاروبار سے متعلق ایک تجویز پر بات کرنے کے بہانے اسے انووا کار میں بٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا ۔ جب یہ کار اجرکاڈ کے پاس پہنچی تو اس میں مزید چار افراد داخل ہوگئے اور اشوک کے چہرے کو نقاب سے ڈھانپ دیا گیا ۔ پھر اسے سمندر کے قریب ایک ریسارٹ میں لےجاکر پوری رات وہاں پر رکھا گیا ۔ پستول اور دوسرے دھاردار ہتھیار تان کر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اشوک کے پاس موجود دو موبائل فون، دستی گھڑی کے علاوہ نقد دو لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ۔ پھر اس سے تاوان کے طور پر 70 لاکھ روپے طلب کرتے ہوئے اسے زد و کوب کیا گیا۔

  کہانی میں ٹوسٹ اس وقت آگیا جب اغواء کار اشوک کے اکاونٹ سے 10 لاکھ روپے نکالنے کے لئے اسے ریسارٹ سے  بینک لے گئے ۔ ایک اغواء کار اشوک کے ساتھ بینک میں داخل ہوا اور بقیہ ملزمین باہر انتظار کرنے لگے ۔ اس دوران اشوک نے اندر پہنچنے کے بعد اچانک دوڑ لگائی اور منیجر کے ٹیبل تک پہنچ گیا اور چلانے لگا کہ اس کا اغواء کرکے لوٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس صورت حال سے گھبرا کر اندر ساتھ میں آنے والا اغواء کار باہر کی طرف بھاگ کھڑا ہوا اور تمام اغواء کار وہاں سے کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی شکایت درج ہونے کے بعد تین تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ۔ تفتیش کے دوران اغواء کے لئے استعمال کی گئی کار منی پال کے ایک پارکنگ لاٹ میں پائی گئی ۔ جب کار مالک سے پوچھ تاچھ کی گئی تو پتہ چلا ہے کہ جرم انجام دینے والوں نے یہ کار کرایہ پر حاصل کی تھی ۔ ان معلومات کی بنیاد پر ملزمین کو تلاش کرکے انہیں گرفتار کیا گیا۔

 پولیس نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار شدہ ہندو جاگرن ویدیکے  کے کارکنان  میں سے تین پر پہلے ہی سے کارکلا اور سبرامنیا پولیس اسٹیشنوں میں دوسرے معاملات درج ہیں ۔ بقیہ ملزمین کی گرفتاری کے لئے پولیس نے جال بچھا رکھا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

یلاپور : دو ہفتوں بعد اربیل گھاٹ پر بھاری گاڑیوں کے لئے دی گئی اجازت

دو ہفتہ قبل نیشنل ہائی وے 63 کے اربیل گھاٹ  علاقہ میں  کئی جگہ زمین کھسکنے اور ملبہ سڑک پر گرنے کی وجہ سے موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگائی گئی تھی جس کی وجہ سے مختلف مقامات سے سامان لاد کر آنے جانے والے ٹرکس اور ایندھن کے ٹینکرس سڑک کناے لمبی قطاریں لگا کر کھڑے رہنے پر ...

الال : آئی ایس آئی ایس سے رابطہ ہونے کا شبہ ۔ سابق ایم ایل اے عیدن ابّا کے بیٹے کے گھر پر این آئی اے نے مارا چھاپہ 

شام کی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے رابطہ ہونے کے شبہ میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے الال کے سابق رکن اسمبلی بی ایم عیدن ابّا کے بیٹے بی ایم باشاہ کے گھر پر صبح کی اولین ساعتوں میں چھاپہ مارا ۔

دبئی کے بعد بحرین میں بھی بھٹکلی طالبہ نے حاصل کی شاندار کامیابی؛ بارہویں میں ملے 98 فیصد مارکس

دبئی میں  بھٹکلی طالبہ کی شاندار کامیابی کے بعد اب بحرین سے خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں بھی بھٹکل سے تعلق رکھنے  والی طالبہ نے بارہویں کے  سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن  (CBSE) میں 98 فیصد مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔

کاروار :ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ماہی گیری پر پابندی ہٹنے کے باوجود مچھیرے سمندر میں اُترنے میں تذبذب کے شکار

مانسون کے آغاز پر جون کے مہینے میں گہرے سمندر میں ماہی گیری پر جو سرکاری پابندی لگی تھی وہ 31 جولائی کو ختم ہوگئی مگر یکم اگست سے ماہی گیر سمندر میں اترنے کے بجائے ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے ابھی کنارے پر ہی رکے ہوئے ہیں ۔ 

منڈگوڈ: لاری ڈرائیور کو اغوء کرکے 22ہزار روپئے لوٹ لئے گئے

تعلقہ کے کاتور مضاف کے قریب والی ریاستی شاہراہ پر پیشاب کرنے لاری سے اترے ڈرائیور کو چار شر پسند عناصروں اغواء کرکے 22ہزارروپئے لوٹ لئے۔ یہ واردات  یلاپور تعلقہ منچی کیری دیہات کے عبدول پیر صاحب شیخ (35) کے ساتھ پیش آئی ہے