اقلیتو ں پر ہو رہے مظالم کے خلاف احتجاج، مائنارٹی کانگریس کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو یادداشت پیش

Source: S.O. News Service | Published on 4th January 2022, 11:39 AM | ریاستی خبریں |

کولار، 4؍جنوری (ایس او نیوز)اقلیتوں خاص کر مسلمانوں اور عیسائیوں پر ہورہے مظالم کے خلاف آج کولار ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔اقلیتی کانگریس کے قائدین اور کارکنوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی۔

یادداشت میں کہا ہے کہ ملک میں عیسائی طبقے کے لوگ پورے امن او ر بھائی چارہ کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں، تعلیم اور صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتاہے،ایسے میں ان عیسائی طبقات کے تعلیمی اداروں میں گھس کر چند فرقہ پرست لوگ دہشت پھیلارہے ہیں اور ان پر حملے کر کے انہیں ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔ملک بھر میں مسلمانوں،عیسائیوں پر مسلسل حملوں کے باوجود حکومت اور محکمہ داخلہ کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اوران طبقات کو تحفظ فراہم نہیں کیاجارہاہے۔

پچھلے دنوں منڈیاضلع کے نرمل اسکول میں گھس کر ہنگامہ کھڑا کیاگیا اور اساتذہ پر حملہ کیاگیاانہیں گالیاں دی گئیں۔اقلیتی قائدین نے ضلع انتظامیہ کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ عیسائیو ں پر ہورہے مظالم کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرے،بیلگاوی،منڈیا اور گوکاک اور دیگر مقامات پر کئے گئے حملوں کے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اس احتجاج میں ضلع کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین محمد حنیف ارشاد،ریاستی نائب صدر پیارے جان،سابق کے یو ڈی اے چیرمین عبدالقیوم،سابق چیرمین ضلع وقف مشاورتی کمیٹی ہدایت اللہ شریف،سابق کونسلر محمد صلاح الدین بابو،اقلیتی کانگریس کولار بلاک صدر محمد اعظم،کریسٹوفر، ایاز احمد،رتنما،اسلم،اعجاز اور دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔