ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ ہے اور رہے گا: راج ناتھ سنگھ

Source: S.O. News Service | Published on 15th September 2019, 11:36 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،15؍ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں بے وجہ کا راگ الاپنے والے پاکستان کو کرارا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ وہ تقسیم کے بعد وہاں گئے لوگوں کا استحصال کر رہا ہے جبکہ ہندوستان میں اقلیتی طبقہ محفوظ تھا، ہے اور آگے بھی رہےگا۔ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو نصیحت بھی کی ہے کہ اسے اپنے گریباں میں جھانکنا چاہیے اور اپنے یہاں ہونے والے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

اتوار کی صبح سلسلے وار ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا، ’’جس پاکستان میں سارے اقلیتی طبقے اپنے تحفظ کے لئے فکر مند رہتے ہیں، اس کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ دفعہ 370 ختم کرنے کے ہندوستان کے فیصلے کو وہ ہضم نہیں کر پا رہا ہے اور اس نے اقوام متحدہ کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’ہندوستان میں سبھی مذہب کے لوگ پرامن طریقےسے ایک دوسرے سے مل جل کر رہ رہے ہیں، یہ بات پاکستان کو راس نہیں آتی۔ اقلیتی طبقہ بھی یہاں خود کو محفوظ محسوس کرتا ہے۔ اقلیتی طبقہ یہاں ہمیشہ محفوظ تھا، ہے اور آگے بھی رہےگا۔‘‘

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان میں لمبے وقت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ جو لوگ تقسیم کے بعد پاکستان گئے انہیں آج بھی وہاں پر مہاجر کہہ کر بے عزت کیا جاتا ہے۔ جبکہ ہندوستان میں سبھی لوگوں کا احترام ہوتا ہے اور وہ خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان میں سندھی، سکھ، بلوچی اور دیگر اقلیتی طبقوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، یہ بات آج دنیا سے چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پاکستان اقوامی متحدہ میں انسانی حقوق کی بات اٹھا رہا ہے وہ خود اپنے ملک کے اندر جھانک کر دیکھے۔

انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ ’’ہمارے پڑوسی کو دہشت گردی کی اپنی پالیسی چھوڑ دینی چاہیے ورنہ تو ایک دن اسے مجبوراً چھوڑنی پڑے گی، کیونکہ اگر اس کی پالیسیاں نہیں بدلیں تو اس کے ٹکڑے ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں اقوام متحدہ میں جموں و کشمیر میں مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ہندوستان نے اسے کورا جھوٹ قرار دیتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی کا گڑھ بتایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔