گھر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش ہوئی ناکام، لڑکا اور لڑکی کو بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر دھرلیا گیا، کیا گیا گھروالوں کے حوالے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th June 2020, 6:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28/جون (ایس او نیوز) بھٹکل ریلوے اسٹیشن سے   ایک نابالغ لڑکا اور لڑکی کی گھر چھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش ناکام ہوگئی  جب مقامی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر دونوں سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے  حققیقت سے آگاہی حاصل کرلی اور دونوں کے گھروالوں کو خبر کردی، بعد میں دونوں کے گھروالے بھٹکل ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے اور  اپنے بچوں کو اپنے ساتھ لئے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ سنیچر شام کو  مرڈیشور  سے  ایک 17 سالہ لڑکا اور ایک 15 سالہ لڑکی گھر سے  فرار ہوکر بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر منگلا ایکسپریس ٹرین کا انتظار کررہے تھے،  بتایا گیا ہے کہ دونوں شام پانچ بجے سے ریلوے اسٹیشن پر ہی ٹرین کے انتظار میں تھے، ریلوے کے کچھ اہلکاروں نے جب اُن سے جاننے کی کوشش کی کہ وہ کون ہیں اور یہاں کیا کررہے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ہم بھائی بہن ہیں اور گوا جانے کے لئے ٹرین کا انتظار کررہے ہیں۔ 

چونکہ بھٹکل ریلوے اسٹیشن پر  ٹرین سے  اُترنے والوں کی سختی کے ساتھ جانچ کرنے  تعلقہ انتظامیہ نے اپنے اہلکاروں کو مقرر کررکھا ہے، رات قریب بارہ بجے جب  ان اہلکاروں نے  دونوں سے جاکر سوالات کئے   پھر اسکول کا  نام پوچھتے ہوئے اسکول کے ہیڈ ماسٹر سے رابطہ کیا تو  ہیڈ ماسٹر صاحب نے بتایا کہ یہ دونوں گھر سے لاپتہ ہیں اور گھر والے ان کو تلاش کررہے ہیں۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی  پی ایس آئی بھرت اور دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے  اور گھروالوں کو خبر کرتے ہوئے اسٹیشن پر ہی  دونوں کے والدین /سرپرستوں کو بلالیا، جس کے بعد دونوں  کے والدین/سرپرست ریلوے اسٹیشن پہنچ کر اپنے بچوں کو اپنے ساتھ لئے گئے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...