یو پی: نابالغ دلت مزدور کی اجتماعی عصمت دری، پھر کیا گیا نذرِ آتش، 7 کے خلاف معاملہ درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th May 2019, 10:45 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مظفر نگر،29؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کی ایک دل دَہلا دینے والی واردات میں ایک نابالغ دلت مزدور کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی گئی اور پھر اسے زندہ نذرِ آتش کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع کے چرتھاول تھانہ حلقہ کے ایک اینٹ بھٹہ مالک اور 6 دیگر لوگوں کے خلاف کارخانے میں نابالغ دلت کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کرنے اور اسے جلانے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد بھیم آرمی کارکنان نے قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

مہلوک نابالغ دلت مزدور لڑکی کے والد نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ 22 مئی کو اپنی بیوی کو دوا دلانے کے لیے گاؤں چلا گیا تھا۔ رات میں اس کا 12 سالہ بیٹا اور 14 سالہ بیٹی بھٹے کے پاس ہی بنی جھگی میں سو رہے تھے۔ صبح 5 بجے کسی نے پولس کو لڑکی کی لاش ملنے کی خبر دی۔

لڑکی کے والد نے بتایا کہ لڑکی کے کپڑے اور اس کی چپل بھٹے کے پاس واقع ایک کھیت سے ملے۔ انھوں نے کہا کہ بھٹے کے مالک، منیم اور باقی لوگوں نے ان کی بیٹی کے ساتھ گندہ کام کیا اور پھر اسے زندہ جلا دیا۔

اس پورے معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس ایچ او انل کاپروال نے کہا کہ ضلع کے ایک گاؤں میں اینٹ بھٹے پر کام کرنے والی 14 سالہ لڑکی ہفتہ کے روز ہی مردہ ملی۔ اس کے بعد اس کے والدین نے کوتوالی پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انھوں نے کہا کہ کارخانہ کے مالک سمیت 7 لوگوں پر لڑکی سے عصمت دری کرنے اور اسے آگ کے حوالے کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ لڑکی کی موت جلنے اور دَم گھُٹنے کے سبب ہوئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔