ان لاک 3 کی گائیڈ لائنس جاری؛ یکم اگست سے رات کا کرفیو ختم؛ 5؍اگست سے کھلیں گے جم، تعلیمی ادارے ہنوز رہیں گے بند

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 10:37 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) وزارت داخلہ (منسٹری آف ہیلتھ  آفئیرس)  نے بدھ کو ان لاک تھری کی گائیڈ لائنس جاری  کرتے ہوئے یکم اگست سے رات کا کرفیو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان لاک تھری میں 5 اگست سے یوگا اور جم کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن   وزارت صحت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔

ان لاک تھری میں اس مرتبہ کنٹمنٹ زون کے باہر مزید سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے قدم اٹھائے گئے ہیں ۔ حالانکہ وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق سبھی کنٹیمنٹ  زون میں 31 اگست  تک سخت لاک ڈاون رہے گا۔

 اسکول ، کالج اور سبھی تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند رہیں گے ۔ آن لائن اور ڈیسٹینسنگ اسٹدی پہلے کی طرح ہی جاری رہے گی ۔ سنیما ہال ، سوئمنگ پول ،تفریحی پارک ، تھیٹر ، بار ، آڈیٹوریم ، اسمبلی ہال اور ایسی سبھی جگہیں جہاں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں، تمام   ہنوز  بند رہیں گے۔

 میٹرو ریل خدمات پر بھی پابندی جاری رکھی گئی ہے۔البتہرہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مختلف ریاستوں اور کسی بھی ریاست کے اندر  لوگوں کی یا سامان کی نقل و حرکت کے لئے کسی  بھی علیحدہ اجازت یا ای اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ سماجی، سیاسی، کھیل، تفریحی، تعلیمی، ثقافتی، مذہبی پروگراموں اور بڑے پیمانے پر لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس دوران آروگیہ سیتو ایپ کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ 

ان لاک۔ 3 کے لئے جاری کردہ رہنما خطوط میں، مرکزی حکومت نے یوم آزادی کی تقریب منانے کی اجازت دی ہے لیکن  کہا ہے کہ  سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا  اور صحت سے متعلق دیگر معیارات کو پورا کرنا ہوگا۔  اس کے علاوہ، وندے بھارت، بھارت مشن کے تحت بین الاقوامی سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...