چند وزراء اور اراکین اسمبلی سیشن سے غیر حاضر رہیں گے، صحت یابی کے باوجود چند وزراء کا اجلاس میں شرکت سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 18th September 2020, 11:05 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍ستمبر(ایس او نیوز) بروزپیر 21؍ستمبر سے شروع ہورہے اسمبلی اجلاس میں کورونا سے متاثر ہونے والے کئی ریاستی وزراء اور اراکین اسمبلی شرکت نہیں کرسکیں گے۔سیشن میں شرکت کرنے والے وزراء، اراکین اسمبلی، افسرو ں اور میڈیا کے نمائندوں کو کووِڈ ٹسٹ سے لازمی گزرنا ہوگا۔اس ٹسٹ میں جن لوگوں کا نتیجہ نگیٹیو آئے گا صرف انہیں کو اجلاس میں داخلہ کی اجازت ہے۔کئی وزراء اور اراکین اسمبلی کووِڈ سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوئے ہیں وہ خود اس اجلاس میں شرکت کرنا نہیں چاہتے۔ کئی ایک ریاستی وزراء بسواراج بومئی، کے گوپالیا اور بائرتی بسواراج نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد ڈاکٹروں کے مشورہ سے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے۔وزیر خوراک گوپالیا منی پال اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وزیر مویشی پالن پربھو چوہان بھی کورونا سے متاثرہو کر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔حالانکہ چند وزراء اور اراکین اسمبلی علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن یہ سب کوارنٹائن ہو کر اپنے آپ کو الگ تھلگ کرلیا ہے۔یہ سب اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس کے آغاز ہی سے چند لجس لیٹرس اجلاس کی کارروائی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔جو لجس لیٹرس کووِڈ مشتبہ ہیں وہ بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...