منگلور سے عازمین کا دوسرا قافلہ مدینہ منورہ روانہ ؛ حج بھون کی تعمیر کے لئے 10؍کروڑ مختص۔ ضمیر احمد نے زمین کا معائنہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd July 2018, 6:43 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،23؍جولائی(ایس او نیوز) منگلورو ایر پورٹ سے کل سنیچر شام عازمین حج کا پہلا قافلہ راست مدینہ منورہ روانہ ہوگیا تھا جو 144عازمین پر مشتمل تھا۔ اتنے ہی عازمین کا دوسرا قافلہ آج اتوار  صبح  روانہ ہوا۔آخری قافلہ کل بروز پیر23؍جولائی کو سہ پہر تین بجے روانہ ہوگا۔

اس مرتبہ منگلور ایرپورٹ سے5؍اضلاع جنوبی کینرا، اڈپی، چک منگلور،ہاسن اور کورگ کے432عازمین راست مدینہ منورہ روانہ ہورہے ہیں۔ اس ایمبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین کا مدینہ منورہ میں8دن کا قیام رہے گا۔ اس کے بعد وہ مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وہ جدہ تا منگلور راست پرواز سے واپس آئیں گے۔ عازمین کی روانگی کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی بہبود،اوقاف وحج بی زیڈ ضمیر احمد خان نے عازمین سے درخواست کی کہ وہ اس ملک بالخصوص ریاست کرناٹک کی خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کریں اور عالم اسلام میں امن وامان کی بحالی کے لئے بھی ضرور دعا کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ حج بیت اللہ میں عازمین کی دعاؤں کو رد نہیں کریں گے۔

اس تقریب میں ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ وشہری ترقیات یو ٹی قادر، ینوپویا یونیورسٹی کے عبداللہ کنی، محمد کنی محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری محمد محسن آئی اے ایس، ریاستی حج کمیٹی کے ای او سرفراز خان اور دیگر نے شرکت کی۔ منگلور میں حج بھون کی تعمیر کے لئے10؍کروڑ روپئے مختص ہیں۔ پچھلے دنوں منگلور کے ایر پورٹ سے قریب حج بھون کی تعمیر کے لئے ایک زمین کی نشاندہی کی گئی تھی یہ علاقہ آبادی سے کافی دور ہے۔ اس لئے ضمیر احمد خان، یو ٹی قادر اور متعلقہ افسروں نے حج بھون کی تعمیر کے لئے اڈیار علاقے میں ایک مسجد سے منسلک ایک ایکڑ زمین کی نشاندہی کرکے اس کا معائنہ بھی کیا۔ اس زمین سے متعلق ضمیر احمد خان نے اخبارنویسوں  کو بتایا کہ حج بھون کی تعمیرکرنے کیلئے یہ جگہ نہایت موزوں ہے جو کثیر مسلم آبادی کے درمیان ہونے کے علاوہ ایک بڑی مسجد سے متصل ہے۔ اس زمین کو خرید کر حج بھون کی تعمیر سے حج سیزن کے علاوہ بھی مسلمان اس کا استعمال شادی خانہ کے طورپر  کرسکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس  زمین کو حاصل کرنے کے لئے وہ سرکاری سطح پر کارروائی شروع کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔